کراچی کے علاقے بہادر آباد میں قائم جامع مسجد مصطفیٰ کے قریب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 1 مارچ 2025ء کو مقامی اسلامی بہنوں کے لئے درسِ قراٰن کا انعقاد کیا گیا ۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سخاوت“ کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں پابندی کے ساتھ درسِ قراٰن میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی لانے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔