10 مارچ 2025ء کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف نکات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭جنتی اعمال کی اہمیت٭شعبہ جات میں کورسز کا نظام٭بیرونِ ممالک میں کورسز اور سیشنز کا نظام٭آئندہ کے اہداف ٭تعلیمی شعبہ جات سے منسلک اسٹاف، طالبات، مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات اور دیگر اسلامی بہنوں (جو ایک ملک سے دوسرے ملک شفٹ ہو جائیں) کا ڈیٹا متعلقہ سب کانٹیننٹ نگران یا ملک نگران اسلامی بہنوں کو دیا جائے تاکہ اُن کی قابلیت کے مطابق دینی کام لیا جاسکے۔