ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2025ء کو  سرگودھا، پنجاب کے علاقے علی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”افطار اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری و پرائیویٹ کالج کے پرنسپل، ٹیچرز اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔

ڈویژن ذمہ دار محمد ہاشم رضا عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو رمضانُ المبارک کی قدر و منزلت کے بارے میں بتایا اس ماہِ مبارک میں خوب خوب عبادت کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد فاروق عطاری اور یونیورسٹی نگران عبد اللہ شاہ عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)