عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مجلس
مدرسۃُ المدینہ کورسز کے تحت 01دسمبر 2022ء کو پیرودھائی موڑ جامع مسجد شیر ربانی
، راولپنڈی میں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کا
اہتمام کیا جارہا ہے ، یہ کورس 5 ماہ پر مشتمل ہے ، جس میں شرکا کو قرآن پاک تجوید
کیساتھ سیکھایا جائے گا نیز ایک مدرس کو طلبہ کیساتھ کس طرح رویّہ رکھنا چاہیئے اور
مدرسے کے انتظامی اُمور کیساتھ کیساتھ بے شمار دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
جائے گی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
عامر
ٹاؤن لاہور میں قائم میں مدرسۃُ المدینہ بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے تحت13 نومبر 2022ء کو لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن میں قائم مدرسۃُ المدینہ
بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں طلبہ،اساتذہ اور بچوں کے سرپرست نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔اس کے بعد رکنِ شوریٰ نے سامعین کو شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی دعاؤں میں حصہ پانے کے لئے ٹیلی تھون مہم میں کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ
10 نومبر 2022ء
بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ
بوائز کے ناظمین کی حاضری ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ناظمین کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں
انہوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی پیش کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے طلبۂ کرام کے سرپرستوں اور شخصیات سے ملاقات کر کے انہیں ٹیلی تھون کے حوالے
سے ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قراٰن و سنت کی تعلیمات
کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ
بوائز تحت 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ یوسی 1 چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں
سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹاؤن و یوسی سطح کے ذمہ داران، مسجد
انتظامیہ اور اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ
رسولِ مقبول کے بعد نگرانِ ٹاؤن حاجی ساجد عطاری نے ”مسلمانوں کے حقوق“ اور ” دعوت
اسلامی کی دینی خدمات“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی۔
دورانِ بیان نگرانِ ٹاؤن
نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد سٹی کے ناظمین و قاری صاحبان کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ و و
نگرانِ انٹیرئیر سندھ حاجی قاری محمد ایاز
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
ابتداءً نگرانِ انٹیرئیر
سندھ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دینی طلبہ کی خیر خواہی کے فضائل پر بزرگانِ
دین کے واقعات بیان کرتے ہوئے ناظمین و قاری صاحبان کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور مزید کوششیں بڑھانے نیز اپنے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کے بچوں کو
صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بوائز کی میٹنگ منعقعدہوئی جس میں لاہور
ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں نمازوں کا پابند
بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 ستمبر 2022ء بروز
منگل پنجاب پاکستان کی تحصیل لیہ میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کے لئے تربیتی
سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے
شعبہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 40 نیک اعمال
رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام
عباس عطاری شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بچوں کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دینے اور اُن
کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جوہرٹاؤن
لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بوائز کے ناظمین نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور احسن انداز میں دینی
کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رکنِ شوریٰ
نے شعبے کو خود کفیل کرنے کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اپنی اپنی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
27 اگست 2022ء بروز
ہفتہ چکوال میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں تربیتی سیشن منعقد ہوا
جس میں طلبہ،قاری صاحبان اور ناظم صاحب نے
شرکت کی۔
راولپنڈی ڈویژن کے مدنی
قافلہ ذمہ دار نعمان عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو یوم دعوت اسلامی پر 4،3،2 ستمبر 2022ء کو 3
دن کے مدنی قافلوں میں خود بھی سفر کرنے
اور دعوت دے کر دیگر کو سفر کروانے کا ذہن
دیا اس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)رپورٹ:
بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ پنجاب شوشل میڈیا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں حوالے سے فالواپ لیا اور مزید بہتری کے لئے
مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے جمع ہونے والی کھالوں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے میں نمایاں
کارکردگی والے ناظمین کے درمیان تحائف
تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ
کرنے اور انہیں تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کا افتتاح کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس افتتاحی تقریب میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”زندگی گزارنے کا انداز کیسا ہو؟“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے
بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کروانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ
دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبہ
ٔپنجاب مدرسۃالمدینہ بوائزکے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
20 جون 2022ء بروز پیر صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ ٔپنجاب مدرسۃالمدینہ بوائز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران
سمیت ملک بھر کے ناظمین بذریعہ آڈیو اور ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”صفائی پیارے آقا ﷺ کی سنت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور ناظمین و ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدارس المدینہ بوائز میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے اور سنت کے مطابق سفید کپڑے پہننے نیز خوشبو کے استعمال کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے مختلف مدارس المدینہ کی سابقہ کار کردگی نگرانِ پاکستان کی بارگاہ میں پیش کی۔بعدازاں نگران ِپاکستان مشاورت نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)