22 اکتوبر 2024ء کو فیصل آبا دپنجاب میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن
مشاورت، مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد ڈویژن کے مدرسین و ناظمین اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز ٹیلی
تھون 2024ء کے حوالے سے ناظمین و مدرسین اور ذمہ داران کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم نکات
پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ آخر
میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سنیاہ کشمیر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ
المدینہ بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور
مدرسۃ المدینہ بوائز میں پڑھنے والے بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی نے ”ذکرِ اہلبیت“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اپنے بچوں کو مدرسۃ
المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانےکے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی اور بتایا
کہ رواں سال مدرسۃ المدینہ بوائز کے 40
بچوں نے ناظرہ جبکہ 3 بچوں نے حفظِ قراٰن کرنے کی سعادت حاصل کی جس پر انہیں تحائف
دیئے گئے۔آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: محمد انس عطاری معاون رکن شوری حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بوائز (فیصل آباد ڈویژن) کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں
ڈویژن ذمہ دار، ناظمین، مدرسین اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ وائز 12 دینی کاموں کی
کارکردگی (جنوری تا مئی 2024ء) کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر حاضرین میں
تحائف تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ شعبے سے متعلق کلام کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی
اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
جامع
مسجد فیضان عطار و مدرسۃالمدینہ سدھار فیصل
آباد میں تقسیم اسناد اجتماع
16مارچ
2024ء بروز ہفتہ جامع مسجد فیضان عطار و مدرسۃالمدینہ بوائز سدھار فیصل آباد میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی محمد سلیم
عطاری نے بیان کیا۔
حاجی محمد سلیم عطاری نے آنے
والے مہمانوں کو علم دین حاصل کرنے اور
اپنے بچوں کو مدرسۃالمدینہ و جامعۃ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔
بعد بیان ناظرہ قرآن پاک ختم کرنے والے بچوں کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔ ( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدرسۃ المدینہ بوائز گاؤں تونگیری پیراں ضلع حویلی جموں کشمیر میں 15 مارچ 2024ء کو تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس
میں مدرسے کے بچے ،قاری صاحبان سمیت اہل
علاقہ سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدرس مدرسہ قاری رضوان عطاری نے ” شانِ قرآن“ کے موضوع پر بیان کیا اورشرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں تلاوت قرآن پاک کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیکر دینی کاموں میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا ۔آخر میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے 15 اسٹوڈنٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:
سید وقار عطاری شعبہ گھریلو صدقہ بکس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کی جانب سے اسلام گڑھ کشمیر میں تقسیم اسناد
اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے*ماہِ رمضان نیک
اعمال کے مطابق گزارئیے* کے موضوع پر بیان کیا
اور بیان کے اختتام پر 30 بچوں جنہوں نے حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی دستا بندی کی اور اسناد بھی پیش کیں۔(رپورٹ:انس
عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ریاض
آباد ضلع کوٹ ادو مظفر گڑھ پنجاب میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچو ں اور ان کے سرپرستوں نے حاضری دی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اپنی اولاد کو حفاظ، عالم اور
مفتی بنانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ آخر میں رکن شوریٰ نے حفظ
و ناظرہ مکمل کرنےوالے بچوں کی دستار بندی
کی اور ان میں اسناد تقسیم کی۔(رپورٹ:انس
عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
مدرسۃ المدینہ بوائز دعوت اسلامی کے تحت ریاض
آباد ضلع کوٹ ادو میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے” حفاظ کرام کے
والدین کی شان وعظمت
“کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تلاوتِ قرآنِ پاک کرنے کاذہن دیا۔ اجتماع کے آخر میں رکن شوریٰ نے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کیں۔(رپورٹ:
مولانا انس عطاری مدنی (معاون رکن شوریٰ حاجی اسد مدنی)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 10مارچ 2024ء بروز
اتوار کو مدرسۃ المدینہ بوائز بونگہ سرخرو تحصیل
بھیرہ ضلع سرگودھا میں استقبال رمضان اجتماع
کا اہتمام کیا گیا ۔
اس
اجتماع میں مذہبی وسیاسی شخصیات، مدرسۃ المدینہ کے سابقہ اور موجودہ اسٹوڈنٹس نیز ان کے
سرپرست حضرات سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی
اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔
٭آغاز میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے تلاوت قرآنِ پاک اور نعت خوانی کی۔بعدازاں انہوں
نے اردو ،عربی اور انگلش میں بیانات کئے۔
اردو میں ”بسم اللہ کی فضیلت“ اور”صدقے کا انعام “، عربی میں : ”تلاوت
کی فضیلت“ جبکہ انگلش میں :”سلام کی
سنتیں اور آداب“ کے موضوعات پر بیانات کئے۔ اس موقع پر مدرسۃ المدینہ
کے بچوں میں مختصر دورانئے کا ذہنی آزمائش
ہوا اور بچوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔
٭دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے تلاوتِ قرآن ِ پاک کے فضائل اور رمضان میں مختلف نیکیاں (جیسے روزہ ،نماز، تلاوت، درود پاک ، صدقہ و خیرات)کرنے اور گناہوں (حرام روزی، فلمیں، ڈرامے ، ماں باپ کی نافرمانی)سے بچنے کا ذہن دیا۔
٭بیان کے بعد نگران تحصیل مشاورت نے شرکاکو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں اپنے بچے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخل کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔
٭اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی اور شرکا نے بارگاہ ِخیرالانام میں درود و سلام بھی پیش کیا۔(رپورٹ: اشفاق عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قراٰن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز سے ختم قرآن پاک کی سعادت حاصل
کرنے والے طلبائے کرام کے اعزاز کے لئے سیال موڑ سرگودھا پنجاب پاکستان میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس
اجتماع میں مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے طلبائے کرام و اساتذہ اور ان کے سرپرست سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا
جبکہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولانا انصر مدنی عطاری نے بیان کیا ۔
آخر
میں مولانا انصر عطاری مدنی نے اساتذۂ کرام کے ساتھ ملکر قرآن پاک مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کی۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری ڈویژن
ذمہ دار شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)
حفظ قرآن کرنے والے بچوں کے لئے فیضان
مدینہ فیصل آباد میں تقریب اسناد
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے
تحت حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے لئے 10
فروری 2024ء کوتقریب اسناد منعقد ہوئی ۔
اس
تقریب میں مدرسۃالمدینہ زینب مسجد فیصل آباد اور مدرسۃالمدینہ بوائز فیضان مدینہ فیصل
آباد کے طلبہ کرام و اساتذہ اور
سرپرست اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
جس میں سرپرست اسلامی بھائیوں ، طلبہ کرام
اور عاشقان رسول کو قرآن پاک کو بار بار
پڑھنے کے بارے میں ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور وہ طلبہ کرام جن کی آمین تھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج سجایا۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدرسۃ
المدینہ بوائز کے سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا عالمی مدنی مرکز فیضا ن مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا
عطاری نے ماہ رمضان میں اعتکاف
کروانے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )