جھل مگسی حب چوکی، صوبہ بلوچستان میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  گزشتہ روز شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں میں اسناد تقسیم کیں اور حوصلہ افزائی کے لئے بعض بچوں کی دستار بندی بھی کی۔ (رپورٹ: عمیر عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)