21 صفر المظفر, 1447 ہجری
مدرسۃالمدینہ بوائز، فیصل آباد کے قاری صاحبان و
ناظمین کا سنتوں بھرا اجتماع
Sat, 16 Aug , 2025
10 hours ago
فیصل آباد ڈویژن، پنجاب پاکستان میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے
تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان، ناظمین اور
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے قاری صاحبان، ناظمین اور ذمہ داران کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں
1500 واں جشنِ ولادت کی تیاری نیز 12 ویں شریف کے اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ
عاشقانِ رسول کو شرکت کروانا شامل تھا۔آخر میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات
کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)