گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےدینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پنجاب پاکستان کےشہر سیت پور تحصیل علی پور کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں زیرِ تعمیر مسجد و مدرسۃ المدینہ بوائز فیضانِ علی ہجویری کا وزٹ کیا اور عاشقانِ رسول کواس کی تعمیرات جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین و مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بوائز کے اخرجات کو خود کفیل کرنے اور مزید نئے مدارس المدینہ کھولنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اُن طلبۂ کرام کو(جو کسی وجہ سے مدرسۃ المدینہ چھوڑ جاتے ہیں انہیں ) دوبارہ مدرسۃ المدینہ بوائز جوائن کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے فیصل آباد ڈویژن میں قائم مدرسۃالمدینہ کے ناظمین ومدرسین کا مدنی مشورہ فرمایا۔

نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ کے ناظمین ومدرسین کو رمضان شریف میں اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو شرکت کرانے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کروانے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


د عوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں مدرسۃ المدینہ بوائز سے قراٰنِ پاک ناظرہ و حفظ مکمل کرنے والے بچوں کے لئے تقسیم ِاسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد خالد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 مارچ 2022ء بروز اتوار ہیڈ مَرالہ سیالکوٹ کے علاقے گوندل میں واقع برکت میرج ہال میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کم و بیش 09 مدارس المدینہ بوائز میں تکمیلِ حفظِ قراٰن و تکمیلِ ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں اجتماعِ تقسیمِ اَسناد کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، اُن کے سرپرستوں اور شخصیات سمیت نے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع نگرانِ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے ’’اولاد کی تربیت‘‘ اور’’اچھی، بُری زندگی کا فرق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران نے بچوں کے درمیان اَسناد تقسیم کی جبکہ صلوٰۃ و سلام اور اجتماعی دعا کا بھی سلسلہ رہا۔اس موقع پر جن مدارس المدینہ بوائز کے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں اُن کے نام درج ذیل ہیں:

مدرسۃ المدینہ کھروٹہ سیداں، مدرسۃ المدینہ بھڑتھ، مدرسۃ المدینہ بھیڑی، مدرسۃ المدینہ مہموں جویا، مدرسۃ المدینہ چوہڑ چَک، مدرسۃ المدینہ گوندل، مدرسۃ المدینہ چپراڑ، مدرسۃ المدینہ پُل بجواں، مدرسۃ المدینہ اڈا کاہلیاں بجوات۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


د عوتِ  اسلامی کے تحت 27 مارچ 2022ء بروزاتوار تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کے تقسیم اسناد اجتماع میں علمائے اہل سنت کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مولانا مسعودالرسول ہاشمی صاحب نے طلبائےکرام میں اسنادوتحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: خالد مدنی رابطہ بالعلما ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


27مارچ 2022ءبروزاتوار دعوت اسلامی کے  مدرسۃالمدینہ بوائز کی جانب سے تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر مفتی عرفان قادری ، مفتی حمید نعیمی ، منور رضا مدنی، علی رضا شاہ صاحب ، افتخار رضا مدنی اور عاصم مدنی نے طلبائے کرام میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد سلمان عطاری نگران کابینہ کامونکی کابینہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 27 مارچ2022ء  کو المعراج میرج ہال جی ٹی روڈ کامونکی میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام ،ان کے سرپرستوں اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران محمد یعقوب عطاری نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں کامونکی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز سے حفظ قراٰ ن کرنے والے 25 بچوں کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ ان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد سلمان عطاری نگران کابینہ کامونکی، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز ضلع شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ کے قاری صاحبان، ناظمین اور ناظمینِ اعلیٰ کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا سےگفتگو کرتےہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا نیز انہیں انفرادی عبادت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے 24 مارچ 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے شیڈول کے متعلق بھی کلام کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گوٹھ جام خان مگسى نزد ٹنڈوجام حيدرآبادمیں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ صوبۂ سندھ حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’قراٰنِ پاک کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے حفظِ قراٰن اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والےبچوں کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر ایک اسلامی بھائی نے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے 1 ہزار اسکوائر فٹ کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ گرلز کو وقف کرنے کی نیت کی۔واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کم و بیش 7 بچوں کی حفظِ قراٰن جبکہ 6 بچوں کی ناظرہ قراٰن مکمل کرنے پر انہیں تحائف دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں خود کفالت و مدنی بستہ ذمہ دار سیّد شفیق عطاری اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے کراچی سٹی ذمہ دار دانش عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور رمضان المبارک میں تمام شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز اسکولنگ سسٹم کے ٹیچرز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ و کراچی سٹی کے نگران حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)