بچوں کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جوہرٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کو خود کفیل کرنے کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)