18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ
کرنے اور انہیں تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کا افتتاح کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس افتتاحی تقریب میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”زندگی گزارنے کا انداز کیسا ہو؟“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مقامی عاشقانِ رسول کے
بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کروانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ
دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)