عالمی سطح پر قراٰنِ کریم کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا ۔

معلومات کے مطابق یہ مدنی مشورہ صوبۂ پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف امور پر گفتگو کی اور انہیں دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ناظمین نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں اور ڈونیشن بھی جمع کروائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز بہاولپور ڈسٹرکٹ و سٹی کے ناظمین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤوف عطاری نے مدرسۃ المدینہ بوائز کی برانچ وائز کارکردگی کا جائزہ لیا اور خود کفالت کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی جبکہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں اور اُن کے سرپرستوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کے متعلق مشاورت کی۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ بہالپور ڈویژن نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دسمبر 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز ستارہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاری صاحبان اور ناظم صاحب سےملاقات کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

معلومات کے مطابق مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے بچوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے، اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور بڑی عمر کے بچوں کو چوک درس دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور نگرانِ تحصیل گوجرہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے علاقے جہانگیر مذہبی والامیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ناظمِ مدرسۃ المدینہ بوائز ، قاری صاحبان اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے طلبۂ کرام کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف تنظیمی اپ ڈیٹس سے آگاہ کیا۔

نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت نے طلبۂ کرام کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ محمد نعیم عطاری اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار (شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ) محمد عبدالرزاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام واہگہ ٹاؤن  لاہور واہگہ گاؤں میں مدرسۃ المدینہ بوائز بنام فیضان اہل بیت کے افتتاح کے موقع پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ المدینہ کا افتتاح فرمایاجس میں نگران واہگہ ٹاؤن مولانا حق نو از عطاری اور دیگر نگران و شخصیات اور مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر رکن شوریٰ نے ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بیان کے آخر میں رکن شوری نے شرکائے اجتماع کیساتھ ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

رکن شوری کیساتھ شخصیات نے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا نیز رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آباد  اور راولپنڈی سٹی کی ناظمات و مفتشات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ مبارکہ بالخصوص آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے حلیہ مبارک، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی پسندیدہ غذائیں، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک سواریاں اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادات و اخلاق کے بارے میں کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کوحضور صلی اللہ علیہ و سلم پر روزانہ 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے متعلق گفتگو کی اور کلاس روم کے اصول بیان کرتے ہوئے ادارے کی کامیابی کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے اس پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گزشتہ روز مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران و سٹی نگران کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بوائز کی خودکفالت کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے محرم الحرام میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدنی قافلوں کی کارکردگی نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو بتائی جس پر انہوں نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جامع مسجد صدیق اکبر منگووال غربی تحصیل و ضلع گجرات میں  قائم مدرسۃُ المدینہ میں بچوں کے سرپرستوں کا اجتماع ہوا جس میں بچوں کے سرپرست، مقامی شخصیات اور مدرسۃ المدینہ کے سابقہ حفاظ طلبہ نے شرکت کی ۔

مدرسۃ المدینہ گوجرانولہ ڈویژن کے ذمہ دار قاری محمد شفاقت عطاری نے ’’ گناہوں سے کیسے بچا جائے ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں سرپرستوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔

مزیدطلبہ کو جلدی حفظ کروانے کے لئے سرپرستوں کو بچوں پر خصوصی توجہ دینے کا ذہن دیا اور بچوں کو اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے گئے جبکہ اجتماع میں آئے ہوئے سرپرستوں کو امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ’’ابلق گھوڑے سوار‘‘ پیش کرنے کے ساتھ انہیں اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر سرپرستوں نے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کو سراہا اور تعاون کرتے رہنے کا یقین دلایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جون 2023ء بروز جمعرات بہاولپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری کی بھی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھا گیا اور نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پرنگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے خودکفالت کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری بہاولپور ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2023ء کو کراچی سٹی مدرسۃ المدینہ بوائز کا فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کوالا لمپور ملائیشیا سے فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع میں بذریعہ ویڈیو لنک اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو شرعی اصول و ضوابط کی روشنی میں مدرسۃ المدینہ کے انتظامی اور تعلیمی معاملات چلانے کے بارے میں ذہن سازی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے والا شعبہ مدرسۃُ المدینہ بوائز ضلع شیخوپورہ کے ناظمین و مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے قاری صاحبان کو ذہنی سکون کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے اس پر تربیت فرمائی اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ مدنی عطیات جمع کرنے کے ا ہداف دیئے۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


19 مارچ 2023ء کو لودھراں ضلع کونسل  کانجو ہال میں مدرسۃ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت دستار فضیلت و تقریب اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی شیخ افتخار الدین تاری ، رکن میلاد مصطفی ٰ کمیٹی و ممبر ضلعی امن کمیٹی حافظ محمد اکرم کانجو، چیئر مین نیشنل پریس کلب عمران علی اعوان ، معروف سماجی شخصیت و مرکزی رہنما انجمن تاجران ملک گلزار احمد کاوش ، میلاد کمیٹی کے رہنما حاجی راؤ الطاف خان ، سابق وائس چیئر مین راؤ محمد افضل قادری و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اجتماع میں آئے ہوئے شرکا سے بذریعہ انٹرنیٹ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقان رسول کی آمد رمضان کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں پورے ماہ رمضان اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اجتماع کے اختتام پر ذمہ داران نے قراٰن پاک مکمل کرنے والے طلبہ کرام میں اسناد تقسیم کی اور ان میں تحائف تقسیم کی۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)