عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 10مارچ 2024ء بروز اتوار کو مدرسۃ المدینہ بوائز بونگہ سرخرو تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا میں استقبال رمضان اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔

اس اجتماع میں مذہبی وسیاسی شخصیات، مدرسۃ المدینہ کے سابقہ اور موجودہ اسٹوڈنٹس نیز ان کے سرپرست حضرات سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

٭آغاز میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے تلاوت قرآنِ پاک اور نعت خوانی کی۔بعدازاں انہوں نے اردو ،عربی اور انگلش میں بیانات کئے۔

اردو میں ”بسم اللہ کی فضیلت“ اور”صدقے کا انعام “، عربی میں : ”تلاوت کی فضیلت“ جبکہ انگلش میں :”سلام کی سنتیں اور آداب“ کے موضوعات پر بیانات کئے۔ اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں میں مختصر دورانئے کا ذہنی آزمائش ہوا اور بچوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔

٭دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے تلاوتِ قرآن ِ پاک کے فضائل اور رمضان میں مختلف نیکیاں (جیسے روزہ ،نماز، تلاوت، درود پاک ، صدقہ و خیرات)کرنے اور گناہوں (حرام روزی، فلمیں، ڈرامے ، ماں باپ کی نافرمانی)سے بچنے کا ذہن دیا۔

٭بیان کے بعد نگران تحصیل  مشاورت نے شرکاکو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں اپنے بچے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخل کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔

٭اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی اور شرکا نے بارگاہ ِخیرالانام میں درود و سلام بھی پیش کیا۔(رپورٹ: اشفاق عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)