11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ بوائز بہاولپور ڈسٹرکٹ و سٹی کے
ناظمین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Mon, 11 Dec , 2023
308 days ago
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دعوتِ
اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز بہاولپور
ڈسٹرکٹ و سٹی کے ناظمین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤوف
عطاری نے مدرسۃ المدینہ بوائز کی برانچ وائز کارکردگی کا جائزہ لیا اور خود کفالت
کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی جبکہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں اور اُن
کے سرپرستوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کے متعلق مشاورت کی۔