13 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
شعبہ
مدرسۃ المدینہ بوائز دعوت اسلامی کے تحت ریاض
آباد ضلع کوٹ ادو میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے” حفاظ کرام کے
والدین کی شان وعظمت
“کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تلاوتِ قرآنِ پاک کرنے کاذہن دیا۔ اجتماع کے آخر میں رکن شوریٰ نے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کیں۔(رپورٹ:
مولانا انس عطاری مدنی (معاون رکن شوریٰ حاجی اسد مدنی)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)