دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی  میں ملک بھر کے مدارسُ المدینہ کے مدنی عملے کا سنّتوں بھرا اجتماع جاری ہے ، پہلے روز2جولائی 2019ء بعد نماز عشاء”مدنی مذاکرے “کا سلسلہ ہو اجس میں امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول عطا کئے۔علاوہ ازیں بعدِ مدنی مذاکرہ”خصوصی مدنی مذاکرے “کا بھی سلسلہ ہوا جس میں مدار سُ المدینہ کے مدنی عملے نے شرکت کی اور خوش نصیبوں کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہمراہ نفل روزے کی سحری اور ملاقات کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔

دوسرے دن کےآغاز پر بعد نماز فجر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرابیان فرمایا جبکہ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سمیت دیگر اراکینِ شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بھی مدنی عملے کی مدنی تربیت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں ہجویری زون کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ہجویری زون کے مدارسُ المدینہ کو تین زون میں تقسیم کر کے مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی و اخلاقی نظام میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 107 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے اور شعبہ جات کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کے حوالے سے وقتاً فوقتاً سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک سنّتوں بھرا اجتماع مدارس المدینہ پاکستان کےمدنی عملے کا 2، 3، 4 جولائی 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہورہا ہے جس میں پاکستان بھر سے تقریباً پانچ ہزار سے زائد مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین و دیگر مدنی عملہ شریک ہوگا۔ مجلسِ مدرسۃ المدینہ کے پاکستان سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین و دیگر مدنی عملے کے اسلامی بھائی اس سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کررہے ہیں، اجتماعِ پاک میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اراکینِ شوریٰ اور نگرانِ شوریٰ تربیت فرمائیں گے جبکہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرے میں بھی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کی تحت مرکز الاولیاء لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں قائم مدرسۃ المدینہ کا درجہ جائزہ ہو اجس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے درجات میں جاکرطلبہ سے قراٰنِ پاک سنا علاوہ ازیں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے طلبہ کا مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں طلبۂ کرام کو والدین کا ادب کرنے اور تعلیم کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پرطلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا نیز اچھی کاکردگی کے حامل طلبۂ کرام کو تحائف بھی دئیےگئے۔