ملک بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدارسُ المدینہ کے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ میں 2جولائی2019ء سے جاری تھا ، اجتماعِ پاک  کے تیسرے روز بعد نماز ِفجر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

جبکہ بعد نمازِ ظہر رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان بھر سے آئے مدارس المدینہ کے مدرسین ، ناظمین اور دیگر مدنی عملے کی تربیت فرمائی۔

علاوہ ازیں بعد نمازِ مغرب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایااور عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔