
مجلس
مدرسۃالمدینہ للبنین کےتحت 24اکتوبر 2019ء کو منگلہ کشمیر کے مدرسۃالمدینہ میں مدرس کورس کرنے والے
طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کےذمّہ دار ،
ریجن ناظم، معلم اور مدرس کورس کرنے والے طلبائے کرام نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس
مدرسۃالمدینہ للبنین نے شرکا کی اخلاقی
اور تعلیمی تربیت کی ۔(رپورٹ،قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنین کے تحت 23اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات
سیالکوٹ میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ،شعبہ امتحان ذمّہ دار اور نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیاا ور
شرکا کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ذمّہ داران نے نمایاں کارکردگی والوں کوتحائف
بھی دیئے۔

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوت اسلامی 107سے زائد شعبہ
جات میں دینی متین کی خدمات سر انجام دے
رہی ہے ان ہی شعبے میں سے ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین بھی ہے جس کے تحت نئے
مدارس المدینہ کھولنے اور مدارس المدینہ کی تعمیر کا سلسلہ ہوتا ہےاور ذمّہ داران
اس جگہیں کا دورہ کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین کے ریجن ذمّہ دارنےلاہور میں مدرسۃالمدینہ کا دورہ کیااور تعمیراتی
کاموں جائزہ لیا۔(رپورٹ : محمد عدنان رضا عطاری،
مدرستہ المدینہ للبنین)
بلوچستان میں مدرسۃ المدینہ کا
دورہ

21 اکتوبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین کے نگران زون نے بلوچستان کے شہر میں واقع کل وقتی مدرسۃ
المدینہ کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے اساتذۂ کرام اور مدرسین سے ملاقات کی اور
طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقے لگائے
۔جس میں نگرانِ زون نے طلبہ سے سوالات کئے اور مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدجہانزیب عطاری،
مجلس نشرواشاعت)
.png)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 15اکتوبر
2019ء کو گوری کوٹ گلگت بلتستان کے مدرسۃ المدینہ میں مدرسین کامدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ للبنین کے ریجن ناظم اور مدرسین
نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس اور شعبہ امتحان
کے ذمّہ دار نے مدرسین کی تعلیمی ،تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ،قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)
.png)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 16اکتوبر
2019ء کو گوری کوٹ گلگت بلتستان کے مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کے ریجن ناظم،مدرسین اور طلبۂ کرام
نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین اور شعبہ امتحان کے ذمّہ دار اسلامی
بھائی نے طلبۂ کرام کی تعلیمی ،تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ حلقے کے اختتام
پر ذمّہ داران نے نیو مدارس المدینہ کا
وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ،قاری
لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ
للبنین کے تحت پچھلے دنوں لاہور میں قائم مدرستہ المدینہ شیرانوالہ میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں کابینہ ناظمین، زون ناظمین اور زون کے خود کفالت ذمہ داران نے
شرکت کی۔ریجن ناظم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بچوں کی صلاحیات کو بڑھانے،
خود بھی نیک بننے اور بچوں کو بھی نیک بنانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد عدنان
عطاری، ریجن ذمہ دار مدرسۃ المدینہ للبنین)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن شاخ مسلم آبادجمشیدروڈ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام
اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ شعبہ خودکفالت کےذمہ دارنے”تربیتِ اولاد“کےموضوع
پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ خود بھی حصہ لینے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی
ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، سید
شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسةالمدینہ)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین
کے نگران نے ملتان کے گاؤں متی تل میں واقع مدرسۃالمدینہ فیضانِ شاہ جمال کا وزٹ کیا اور مدرسے کے ناظمین اور اساتذہ ٔ
کرام کا مدنی مشور ہ کرتے ہوئے تعلیمی اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور طلبہ
کو مدنی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
فلک شیر عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ)

دعوتِ اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 7 اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے رکن مجلس اور
ریجن ذمہ دارمدرسۃ المدینہ آن لائن کے ہمراہ نیو کراچی فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ
کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا نیز ریجن ذمّہ دار نے جلد تعمیر کے
حوالے سے نکات دئیے۔ (رپورٹ،غلام الیاس عطاری مدنی،رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن)

دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت
پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ مغلپورہ لاہور زون میں ناظمین کا مدنی مشورہ جس میں ریجن ،زون اور کابینہ ناظمین نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین نے شرکا کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے
میں مزید بہتری کےمتعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،قاری
لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ
للبنین)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں 7
اکتوبر2019ء کو مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ
زون کے کابینہ ناظمین و زون ناظمین اور خود کفالت ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ کے ریجن ذمّہ دارنے شرکا کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدرستہ المدینہ کو خود کفیل کرنے، تعلیمی معیار 100 فیصد
ممتاز کرنے اور بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ، محمد
عدنان رضا عطاری،ریجن ذمہ دارمدرستہ المدینہ للبنین)