دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 7دسمبر2019ء کو مدرسۃالمدینہ مریالی میں  سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  ڈیرہ اسماعیل خان زون کے  تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، نگرانِ شعبہ امتحان اور نگرانِ زون نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و تنظیمی تربیت کی نیز نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے۔(رپورٹ:محمد لیاقت عطاری، نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے زون ذمّہ دار نے سرگودھا زون شاہین آباد چک نمبر 124 میں واقع مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مدنی حلقے لگائے جس میں بچوں کی تعلیمی  اور اخلاقی تربیت کی۔ حلقے کے اختتام پر زون ذمّہ دار نے مدرسین سے ملاقات کرتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت آج مؤرخہ 5 دسمبر 2019ء  لاہور ریجن مغلپورہ میں لاہور شمالی اور لاہور جنوبی زون کے کابینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار، زون ذمہ داران اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس مدرستہ المدینہ للبنین نے سیرت مصطفی پر بیان فرمایا اور ذمہ داران کو مسائل جلد حل کرنے اور ذمہ داری پر اہل اسلامی بھائی کے تقرر کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 4دسمبر بروز  بدھ2019 ء کو مدرسۃالمدینہ فیضانِ مدینہ سرگودھا کابینہ،سرگودھا زون میں زون ذمہ دار مدرسۃالمدینہ للبنین نےدعائے مدینہ کا مدرسہ جائزہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کا حلقہ لگایا اور انکی تعلیمی و اخلاقی تربیت فرمائی اور ان سے قرآن بھی سناجبکہ اختتام پر انہوں نے ناظم صاحب اور اساتذہ سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کےزون ذمّہ دار نے 2دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ  بھلوال میں قائم مدرسۃ المدینہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے طلبہ کے درمیان مدنی حلقے لگائے اور شرکا کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کی۔حلقے کے اختتام پر زون ذمّہ دار نے ناظمین اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 2دسمبر 2019ء کو فیصل آباد رچنا ٹاؤن ڈھڈی والا میں واقع جامع مسجد بصریٰ میں مدرسۃ المدینہ کا افتتاح ہوا جس میں اساتذہ، ناظم، کابینہ ناظم، طلبہ، امام مسجد اور نگران حلقہ مشاورت نے شرکت کی۔ نگران ڈویژن مشاورت نے”قراٰن پاک کی تلاوت کی اہمیت پر“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت 30 نومبر بروزجمعۃالمبارک کو مدرسۃالمدینہ فیضانِ مدینہ شاہ ابوالبرکات لاہور  میں شمالی لاہور زون کے تمام ناظمین اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے ناظمین کے درمیان سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر خصوصی بیان کیااور اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و تعلیمی تربیت بھی کی۔ (رپورٹ:محمد لیاقت عطاری مدرسۃالمدینہ پاکستان)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین مدرسۃالمدینہ اسامہ مسجدپھلروان،بھوال کابینہ سرگودھا زون میں  زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدرسہ جائزہ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے مدرسے کے قاری صاحبان سے ملاقاتیں کیں اور مدرسہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بچوں سے قرآنِ کریم پڑھنے کا ٹیسٹ لیا اور ان کی اخلاقی و تعلیمی تربیت کے لئے مدنی حلقےکا اہتمام بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کےتحت28 نومبر بروز جمعرات2019ء کومدرسۃالمدینہ فاضل ٹاؤن،سرگودھا کابینہ میں مدرسہ جائزہ کا اہتمام ہوا جس میں نگران اسلامی بھائی نے مدرسے کے قاری صاحبان  سے ملاقاتیں کیں اور مدرسہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بچوں سے قرآنِ کریم کا ٹیسٹ لیا اور ان کی اخلاقی و تعلیمی تربیت کے لئے مدنی حلقےکا اہتمام بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کےتحت 26 نومبر بروز منگل 2019ء کو مدرسۃالمدینہ منگور نور پور تھل ،کابینہ قائدآباد ،سرگودھا   زون میں مدرسہ جائزہ کا اہتمام ہوا جس میں نگران اسلامی بھائی نے وہاں کے اساتذہ سے ملاقات کی اور مدرسہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بچوں سے قرآنِ کریم بھی سنا اور ان کی اخلاقی و تعلیمی تربیت کے لئے مدنی حلقےکا اہتمام بھی کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت شاہ پور صدر میں نئے مدرستہ المدینہ للبنین کا آغاز ہواجس کی افتتاحی تقریب میں نگران شاہ پور کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک اسلامی بھائیوں کو مدرستہ المدینہ میں داخلے کروانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر نگران کابینہ نےدعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور بالخصوص دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدارس و جامعات کا تعارف اور اس کے اخراجات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پرہاتھوں ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کی مد میں یونٹس نگران کابینہ کو پیش کئے اورکئی اسلامی بھائیوں نے یونٹس جمع کروانے کی نیت پیش کی۔(رپورٹ :قاری محمد عمران عطاری، رکن زون مجلس مدرستہ المدینہ للبنین)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت26 نومبر 2019 ء کو فیضانِ مدینہ شاہ ابو البرکات لاہور زون میں مدرس کورس اور قاعدہ ناظرہ کورس کرنے والے طلبہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا  جس میں نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی تربیت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مدرسۃالمدینہ کورسز اور معلمِ درجہ بھی موجود تھے۔