اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے 107 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین بھی ہے جو دنیا بھر
میں قراٰن و سنّت کی تعلیم کوعام کرنے کے لئے مدارس المدینہ قائم کررہی ہے۔اسی
سلسلے میں دنیا بھر میں 775 مدارس المدینہ قائم ہے جس میں64421 بچے قراٰ ن ِپاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے
تحت 9 دسمبر بروز پیر کولاہور زون مدرسۃالمدینہ طیبہ کالونی کا مدرسہ جائزہ ہوا۔
اس موقع پر نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے مدرسے کا دورہ کرتے ہوئے ناظم صاحب
اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس کے بعد انہوں نےبچوں کا
مدنی حلقہ لگایا اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر
بیان کرتے ہوئے بچوں کو اسوۂ رسولﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جبکہ نمایاں
کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد لیاقت عطاری، مدرسۃالمدینہ پاکستان)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
زون ذمّہ دار نے خوشاب میں واقع مدرسۃ المدینہ رحمۃللعالمینﷺ کا وزٹ کیا جہاں
انہوں نے بچوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے جس میں بچوں کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت
کی گئی۔علاوہ ازیں زون ذمّہ دار نےمدرسۃ المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین سے ملاقات کی
اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت7دسمبر 2019ء کو زون ذمّہ دار نے خوشاب
میں واقع مدرسۃ المدینہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا
وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے درمیان مدنی حلقے لگائے جس میں بچوں کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت کی گئی۔علاوہ ازیں زون ذمّہ دار نےمدرسۃ
المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین
کے تحت 7دسمبر2019ء کو مدرسۃالمدینہ مریالی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تمام مدنی عملے نے
شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، نگرانِ شعبہ امتحان اور نگرانِ زون نے
سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و تنظیمی تربیت کی نیز
نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے۔(رپورٹ:محمد لیاقت عطاری، نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین
پاکستان)
ریجن مغلپورہ میں لاہور شمالی زون اور لاہور جنوبی زون کے کابینہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت آج
مؤرخہ 5 دسمبر 2019ء لاہور ریجن مغلپورہ میں
لاہور شمالی اور لاہور جنوبی زون کے کابینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
ذمہ دار، زون ذمہ داران اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس مدرستہ المدینہ
للبنین نے سیرت مصطفی پر بیان فرمایا اور ذمہ داران کو مسائل جلد حل کرنے اور ذمہ
داری پر اہل اسلامی بھائی کے تقرر کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 4دسمبر بروز بدھ2019 ء کو مدرسۃالمدینہ فیضانِ مدینہ
سرگودھا کابینہ،سرگودھا زون میں زون ذمہ دار مدرسۃالمدینہ للبنین نےدعائے مدینہ کا
مدرسہ جائزہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کا حلقہ لگایا اور انکی تعلیمی و
اخلاقی تربیت فرمائی اور ان سے قرآن بھی سناجبکہ اختتام پر انہوں نے ناظم صاحب اور
اساتذہ سے ملاقات کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت 30
نومبر بروزجمعۃالمبارک کو مدرسۃالمدینہ فیضانِ مدینہ شاہ ابوالبرکات لاہور میں شمالی لاہور زون کے تمام ناظمین اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے ناظمین کے درمیان سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر خصوصی بیان
کیااور اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و تعلیمی تربیت بھی کی۔ (رپورٹ:محمد لیاقت عطاری مدرسۃالمدینہ پاکستان)