دعوت اسلامی کے 107  شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدرسۃ المدینہ“ بھی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں مدارس المدینہ قائم ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور بچیوں کو الگ الگ قراٰن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نماز کی شرائط، فرائض،واجبات ، مستحبات اور دیگر فرض علوم سیکھایا جاتاہے۔ اس شعبے سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بچے حفظ و ناظرہ کی تعلیم مکمل کرتے ہیں ۔ حال ہی میں سال 2019ء کی کارکردگی کے مطابق چھ ہزار 590 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ اکتیس ہزار 220 بچوں نے ناظرہ ختم کیا۔

ان ہی میں سے نمایاں کارکردگی کےحامل 442 بچے ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک سال یا اس سے بھی کم عرصے میں قراٰن پاک حفظ کرنے کی سعادت پائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ریجن میں8، حیدر آباد ریجن میں 12، ملتان ریجن میں 78، فیصل آباد ریجن میں 133، لاہور ریجن میں 73اور اسلام آباد ریجن میں 33 بچوں نے ایک سال یا اس سے بھی کم عرصے میں قراٰنِ پاک حفظ کرنے سعادت حاصل کی۔

اسی طرح مدرسۃ المدینہ رہائشی میں63 بچوں نے اور مدرسۃ المدینہ للبنات میں 42 بچیوں نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں قراٰن پاک حفظ کیا۔

مجلس دعوتِ اسلامی کے شب و روز ان بچوں بچیوں کو اور ان کے سرپرستوں کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ ان طلبہ و طالبات کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے۔