دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 9 دسمبر بروز پیر کولاہور زون مدرسۃالمدینہ طیبہ کالونی کا مدرسہ جائزہ ہوا۔ اس موقع پر نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے مدرسے کا دورہ کرتے ہوئے ناظم صاحب اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس کے بعد انہوں نےبچوں کا مدنی حلقہ لگایا  اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر بیان کرتے ہوئے بچوں کو اسوۂ رسولﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جبکہ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد لیاقت عطاری، مدرسۃالمدینہ پاکستان)