دعوت اسلامی کی
مجلس مدرسہ المدینہ کے تحت 10 مارچ2020ء
بروز منگل لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون ،حافظ آباد کابینہ،کالیکی منڈی حافظ آباد
میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام ، سیاسی و
سماجی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نگران
زون و نگران پاکستان شعبہ تعلیم عبدالوہاب
عطاری نے قرآن کی اہمیت،اور قرآن پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمایا۔(رپورٹر:
محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارگردگی ذمہ)
مدرسۃالمدینہ نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ
غربی کابینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے
تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ مدرسۃالمدینہ نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ
غربی کابینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں نگران کابینہ
محمدارشد عطاری، نگران کابینہ محمد عمران عطاری، دیگر ذمہ داران اور طلبہ سمیت بڑی
تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد ارشد عطاری نے فضائلِ
قراٰن کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حفظ ِقراٰن پاک کی اہمیت اور ضرورت کو واضح کیا۔
اجتماع میں 15 طلبائے کرام کو اسناد پیش کی گئیں۔(رپورٹ: محمد عثمان عطاری ، ڈویژن نگران)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
تحت 3مارچ2020ء بروز منگل مدرسۃالمدینہ ملتان میں ہونے والے مدرس کورس کا جائزہ
لیا گیا ۔ اس موقع پر نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری نے ناظم صاحب
اور مدرسین کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ
ملاقات تعلیمی و اخلاقی حوالے سے تربیتی نکات پیش کرتے ہوئے 12 مدنی کام کرنے اور ادارے کوخود کفیل بنانے کا ذہن دیا نیز تعلیمی
نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 2020 کے ا ہداف بھی دیئے۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری، نگران مجلس
رہائشی مدارس پاکستان)
مجلس مدارس المدینہ کی جانب سے قراٰنِ پاک پڑھانے والوں کے لئے ایک رہنما کتاب شائع کردی گئی
قراٰنِ پاک پڑھانے والوں کے لئے ایک رہنما کتاب ” قرآن سیکھیں اور سیکھائیں حصہ 1“ مکتبۃ المدینہ نے شائع کردی ہے۔ اس کتاب میں
بتایا گیا ہے کہ ایک قاری صاحب کس طرح
اپنے طلبہ کو قراٰن کی تعلیم دیں؟، کم وقت میں قراٰ ن حفظ کروانے کے طریقہ کیا ہے
اور اگر کوئی بچہ بہت چھٹیاں کرتا ہے تو اسے کس طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے
علاوہ بہت سے ایسے رہنما اصول اس کتاب میں قلمبند کئے گئے ہیں کہ اگر قاری صاحب ان
اصولوں کو اپنے مدرسے میں نافذالعمل کرنے
میں کامیاب ہوجائیں تو ان کا مدرسہ بہت جلد ترقی پذیر ہوگا اور نمایاں کارکردگی پیش کرے گا۔
کتاب پر تحریری کام نگران مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین ابوحمادقاری
محمد لیاقت رضا عطاری نے کیا ہے جبکہ المدینۃ العلمیہ کے محمد اعجاز نواز عطاری مدنی نے کتاب پر نظرِ ثانی
کی ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیہ نے کتاب میں تحریری اسلوب کے مطابق مزید مواد کی شمولیت، ترتیب و تصحیح، تخریج، تفتیش، قراٰنی آیا ت و حوالہ
جات کی پیسٹنگ، فارمیشن، پروف ریڈنگ، تقابل اور نظرِ ثانی وغیرہ کرکے اسے مکمل کیا
ہے۔
ہمیں امید ہے کہ مجلس مدارس المدینہ اور مجلس
المدینۃ العلمیہ کی یہ مشترکہ کاوش قاریِ قراٰن کے لئے نہایت موزوں ثابت ہوگی اور تعلیم
قراٰن کو عام کرنے میں ان کے لئے معاون ثابت ہوگی۔
اس کتاب کو دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے
دعوت اسلامی کے 107 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدرسۃ المدینہ“
بھی ہے جس کے
تحت دنیا بھر میں مدارس المدینہ قائم ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور
بچیوں کو الگ الگ قراٰن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نماز کی شرائط، فرائض،واجبات ،
مستحبات اور دیگر فرض علوم سیکھایا جاتاہے۔ اس شعبے سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بچے حفظ و ناظرہ کی تعلیم مکمل کرتے
ہیں ۔ حال ہی میں سال 2019ء کی کارکردگی کے مطابق چھ ہزار 590 بچوں نے قراٰنِ پاک
حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ اکتیس
ہزار 220 بچوں نے ناظرہ ختم کیا۔
ان ہی
میں سے نمایاں کارکردگی کےحامل 442 بچے
ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک سال یا اس سے بھی کم عرصے میں قراٰن پاک حفظ کرنے کی سعادت پائی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ریجن میں8، حیدر آباد
ریجن میں 12، ملتان ریجن میں 78، فیصل آباد ریجن میں 133، لاہور ریجن میں 73اور
اسلام آباد ریجن میں 33 بچوں نے ایک سال یا اس سے بھی کم عرصے میں قراٰنِ پاک حفظ
کرنے سعادت حاصل کی۔
اسی طرح
مدرسۃ المدینہ رہائشی میں63 بچوں نے اور مدرسۃ المدینہ للبنات میں 42 بچیوں نے ایک
سال سے بھی کم عرصے میں قراٰن پاک حفظ کیا۔
مجلس دعوتِ اسلامی کے شب و روز ان بچوں بچیوں کو اور ان کے سرپرستوں کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور دعا گو
ہے کہ اللہ ان
طلبہ و طالبات کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان کے
تحت سال 2019ء میں چھ
ہزار 590پانچ بچوں نے حفظِ قراٰن مکمل کیا جبکہ اکتیس ہزار 220 بچوں نے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ریجن میں717 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کیا
اور 3860 بچوں نے ناظرہ مکمل کیا،حیدر آباد ریجن میں حفاظ کی تعداد 292 رہی اور
1232 بچوں نے قراٰنِ مجید کا ناظرہ مکمل کیا،ملتان ریجن میں930 بچوں نے قراٰنِ پاک
حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور 3257 بچوں نے ناظرہ ختم کیا، فیصل آباد ریجن میں 1710
بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کیا اور 3974 بچوں نے
ناظرہ مکمل کیا، لاہور ریجن میں1427 بچوں نے قراٰنِ کریم زبانی
یاد کرنے کی سعادت پائی اور 5327 بچوں نے ناظرہ ختم کیا اور اسلام آباد ریجن میں
560 خوش نصیب بچوں نے قراٰنِ حکیم حفظ کیا
جبکہ 3174 بچوں نےناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پائی۔
اسی طرح مدرسۃ المدینہ للبنین رہائشی میں گزشتہ سال 2019ء میں319 بچوں
نے قراٰنِ پاک حفظ کیا اور 1224 بچوں نے
ناظرہ ختم کیا۔ مدرسۃ المدینہ جزوقتی میں 1734 بچوں نے قراٰنِ پاک کا ناظرہ مکمل
کیا جبکہ مدرسۃ المدینہ للبنات میں 635 بچیوں نے قراٰ نِ
پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور7438 بچیوں نے ناظرہ مکمل کیا۔
واضح رہے کہ دعوت اسلامی کے 107 شعبہ جات میں سے
ایک شعبہ”مجلس مدرسۃ المدینہ“ بھی ہے جس
کے تحت دنیا بھرمیں بچوں اور بچیوں کو
درست مخارج کے ساتھ فی سبیل اللہ قراٰن
پاک پڑھایا جاتا ہے۔ ایک معلومات کے مطابق
آغاز مدارس المدینہ سے 2019ء تک 87ہزار321
بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور 2لاکھ72ہزار248 بچوں نے قراٰنِ پاک کا ناظرہ ختم کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت پچھلے دنوں
مدرسۃالمدینہ للبنین پشاور زون میں ریجن ذمہ دار نے مدنی حلقہ لگایا۔ حلقے میں
مدرسے کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے بچوں کی تربیت
فرماتے ہوئے سچ بولنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور قراٰنِ کریم کو اچھے انداز میں
حفظ کرنے کا ذہن دیا۔ (عدنان
عطاری، مدرسۃالمدینہ للبنین لاہور ریجن)
بلوچستان سوئی کابینہ میں مدنی مشورہ
مدرسۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت ڈھوک اعوان منگلا ہملٹ کشمیر کے
مدرسۃ المدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع
ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ
عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام دنیا کا سب سے بڑا
مذہب ہےجس میں اقوامِ عالم کی فلاح و بہبود اور ہدایت موجود ہے۔ مسلمان شریعت و طریقت
کے راستے پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر اسلامی نظام پوری دنیا
میں نافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔
آپ نے مزید کہا کہ دین اسلام کو پھیلانے میں
بزرگان دین، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں۔ اولیائے کرام اور
بزرگان دین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی تعلیمات شریعت اور طریقت پر عمل کرنے کا درس
دیتی ہیں۔ آج بھی بزرگان دین کے مزارات پر رشد و ہدایت کا فیض جاری ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت18 دسمبر2019
ء بروزبدھ کو گگو منڈی ملتان روڈ میں سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات، شہر کے تاجر، دیگر عاشقان
رسول کے ساتھ مدرسے کے طلبہ کےسرپرستوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ بہاولپور نے قرآن مجید کی عظمت اور
اپنے بچوں کو قرآن پڑھانے کی فضیلت پر بیان کیا اور ساتھ ہی اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ بچہ اپنے والدین سے اثر لیتا
ہے اس لئے گھر میں پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کو خود بھی اپنائیں، نماز کی پابندی
کریں، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں،مدنی چینل دیکھیں اور گھر میں بچوں کو دیکھنے
کی ترغیب بھی دلائیں۔ (رپورٹ
:محمد رمضان عطاری، نگران کابینہ بہاولپور)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت18 دسمبر2019
ء بروزبدھ کو سندھ کے شہر شہدادپور نواب شاہ رکن زون نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا
۔ اس موقع پررکنِ زون نےعملے کو تعلیم واخلاقیات سے متعلق نکات بیان کئے اور 12
مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد رمضان عطاری، نگران کابینہ بہاولپور)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 11 دسمبر بروز بدھ کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ شاہ ابو البرکات لاہور میں مدرس کورس اور قاعدہ ناظرہ کورس کرنے والے طلبہ
میں مدنی حلقہ ہواجس میں نگران مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے طلبہ کرام کی تعلیمی و
اخلاقی تربیت کی جبکہ ناظم صاحب اور اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے متعلق نکات بیان کئے۔