دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الہ یار سندھ میں 14 مارچ 2020 بروز ہفتہ تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں ، سرپرستوں ، مجلس مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داروں اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ حیدر آباد زون حاجی ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بتا یا کہ دعوتِ اسلامی نہ صرف بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہے بلکہ بڑے اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی صورت میں قرآن پاک کی تعلیم آراستہ کررہی ہے اور اخلاقی تربیت بھی کر رہی ہے ۔

نگرانِ زون نے شرکا کو ذہن دیا کہ جو اسلامی بھائی قرآن پاک کی تعلیم سے محروم ہیں وہ دعوتِ اسلامی کی اس کاوِش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لیں اور دینی تعلیمات سے وابستہ ہوجائیں ۔ نگرانِ زون نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔آخر میں دعاکا سلسلہ ہوا جبکہ قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےبچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں اور اچھی کارکردگی والے بچوں کو تحائف دئیے گئے۔اس موقع پر حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےبچوں کے سرپرستوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔