دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 22 دسمبر 2021ء بروز بدھ پشاور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کورسز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ناظم ِاعلیٰ و رکنِ زون سیّدجہانگیر شاہ عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی درست قراٰن پڑھنے کے حوالے تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی نواب شاہ زون کی ڈویژن دوڑ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے 103ویں سالانہ عرس ِمبارک کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مدرسۃالمدینہ دوڑ کے طالبِ علم حافظ محمد کاشف عطاری نے تلاوتِ کلام پاک سے سنتوں بھرےاجتماع کا آغاز کیا۔

اس کے علاوہ حافظ عبدالرحمٰن عطاری نے حمد ونعت شریف جبکہ محمد احسن عطاری نے منقبت ِاعلیٰ حضرت پڑھنے کی سعادت حاصل کی،بعد ازاں مدرسۃ المدینہ کے قاری محسن علی عطاری نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی دی گئی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنےکا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری ذمہ دار میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 26اگست2021ءبروز جمعرات گودھرا کالونی نیو کراچی میں نارتھ کراچی کابینہ کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں قاری محمد بغداد رضا عطاری نے 2ستمبر2021ء کویومِ دعوتِ اسلامی منانے کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی ۔

یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں 3ستمبر2021ء بروز جمعہ بعد عشاء مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی نیو کراچی میں یومِ دعوتِ اسلامی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا جس میں بچوں سمیت ان کے سرپرست بھی شرکت کریں گے نیز بچے ملکی زبانوں میں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بیان کریں گے۔(رپوٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


چوبارہ سیالکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائزکے تحت9اگست2021ءبروزپیرتین دن کی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں 12دینی کام ذمہ دار بلال رضا عطاری نےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا۔اس  نشست میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام نےشعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکت کی۔(رپوٹ: حافظ رضوان علی مدنی ناظم ِجدول جامعۃالمدینہ چوبارہ سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظم قاری بغداد رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ گودھرا کالونی کراچی میں مختلف پارکس کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر قاری بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران کو یکم اگست 2021ء کو شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور شعبہ FGRF کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو گودھرا کالونی نیو کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

ناظم مدرسۃ المدینہ بوائز قاری بغداد رضا عطاری نے ” درخت لگائیے ثواب کمائیے“ کے موضوع پر بیان کیااور طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اور کم از کم ایک ایک پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز میں 17 جولائی 2021ء کو گودھرا کالونی نیو کراچی میں رزلٹ اناؤنس کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عصری علوم اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ناظم مدرسۃ المدینہ بوائز قاری بغداد رضا عطاری نے تعلیم ، پابندی اورصفائی ستھرائی پر طلبہ کی تربیت کی اور انہیں اگلی کلاس میں اپنی تعلیم ، پابندی ، اپنے اخلاق و کردار کو مزید بہتر بنانےکے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو تحائف پیش بھی کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 3 جولائی 2021ء کو گودھراں کالونی کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین نے شرکت کی۔

قاری محمد بغداد رضا عطاری نے تعلیمی و تکمیلی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے پر گفتگو کی اور رسالہ نیک اعمال، ہفتہ وار اجتماع، رسالہ مطالعہ اور مدنی مذاکرہ کی کاکردگی کا فالو اپ کیا۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 29 جون 2021ء کو ڈھرکی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن ڈھرکی منظور عطاری مدنی نے اخلاقیات کے حوالے سے تربیت کی اور امتحان میں نمایاں کارکردگی پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 18 جون 2021ء کو مدارس المدینہ ہزارہ زون کے ناظم اعلیٰ و دیگر اسٹاف نے تین دن کے مدنی قافلے میں خیبر پختونخواہ کے شہر اطراف لساں نواب پہنچے۔مدنی قافلے میں درس و بیان کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: جہانگیر شاہ عطاری، ناظم اعلیٰ و رکن زون مدرسۃ المدینہ)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، ہزارہ زون ، مانسہرہ کابینہ خیبر پختونخواہ مانسہرہ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدارس المدینہ ہزارہ زون کے تمام ناظمین نے شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ و رکن زون مدرستہ المدینہ جہانگیر شاہ عطاری نے مدنی مشورے میں نے ناظمین کو تعلیمی کیفیت بہتر کرنے، اپنے مدرسہ کو خود کفیل کرنے اور امتحان جدول تقسیمِ کاری کی ۔(رپورٹ: جہانگیر شاہ رکن زون مدرستہ المدینہ )

شعبہ مدرستہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء بروز جمعہ کراچی ریجن، ایسٹ ملیر زون، ڈویژن محمود آباد، علاقہ محمود آباد گیٹ میں نیو مدرستہ المدینہ کی شاخ کا افتتاح ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقائی سطح کے ذمہ داران، ائمہ مساجد، مسجد انتظامیہ و دیگر اسلامی بھائیوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رکن شوری حاجی اطہر عطاری نے افتتاح کے موقع پر قرآن اور اہل بیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ادارے مضبوط کرنے اور بچوں کو مدرستہ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، خادم ڈویژن محمود آباد )