دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 7 جنوری 2022ء بروز جمعہ مدرسۃ المدینہ گودھرا کالونی نیو کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں حفظ و ناظرہ کے طلبۂ کرام سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔

اس دوران نگران ِڈسٹرکٹ ویسٹ قاری محمد بغداد رضا عطاری نے ’’جھوٹ سے بچنے اور سچ بولنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی تربیت و رہنمائی کی نیز پابندی سے مدرسۃ المدینہ آنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے طلبۂ کرام کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنے سرپرستوں کے ہمراہ شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے بارش کے حوالے سے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد شاہ میر خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)