پچھلے دنوں نواب شاہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ
بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں مدرسۃ المدینہ نواب شاہ ڈویژن کے تمام ناظمین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ناظم نواب شاہ ڈویژن مدرسۃ
المدینہ محمد آصف عطاری نے ناظمین کو تعلیمی کیفیت بہتر کرنے اوراپنے مدرسے کو خود
کفیل کرنے کا ذہن دیا نیز تفتیش نمبر 1 کا
جدول بھی بتایا۔
اس
موقع پر ڈویژن ناظم کا کہنا تھا کہ فروری 2022 میں سالانہ مدنی عطیات مہم کا
باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے جس میں تمام ناظمین اپنے دیگر مدنی عملے کے ساتھ سالانہ
مدنی عطیات مہم میں اپنی کوششیں تیز کردیں اور بھرپور انداز میں مدنی عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2021 میں جن
بچوں نے قراٰن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کیا ان شاء اللہ عزوجل بہت جلد تقسیم اسناد اجتماع میں اُن بچوں کے درمیان اسناد تقسیم کی جائیں گی ۔
جبکہ 21 فروری سے نواب شاہ ڈویژن کے مختلف
مقامات پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں کی تعلیمی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے حسن قراءت
جائزہ مقابلہ شروع ہورہا ہے جس میں نواب شاہ ڈویژن کے ہر مدرسۃ المدینہ کے بچے
تلاوت ،حدر اور منزل کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ بعدازاں ناظمین کو اس حوالے سے
بھرپور تیاری کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ:
قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ نواب شاہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)