19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورے کا
اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی ناظم، سرکاری ڈویژن ناظم،صوبائی ایچ آر اورصوبائی
اکاؤنٹینٹ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
ایاز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور
شعبے کی ترقی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)