گوٹھ جام خان مگسى نزد ٹنڈوجام حيدر آباد میں تقسیمِ
اسناد اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گوٹھ جام خان مگسى نزد ٹنڈوجام
حيدرآبادمیں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے
بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ صوبۂ سندھ حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’قراٰنِ پاک کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کرنے کی
ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے حفظِ قراٰن اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والےبچوں
کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر ایک اسلامی بھائی نے اپنے مرحومین کے
ایصالِ ثواب کے لئے 1 ہزار اسکوائر فٹ کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ
گرلز کو وقف کرنے کی نیت کی۔واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کم و بیش 7 بچوں کی حفظِ
قراٰن جبکہ 6 بچوں کی ناظرہ قراٰن مکمل کرنے پر انہیں تحائف دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں خود
کفالت و مدنی بستہ ذمہ دار سیّد شفیق
عطاری اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے کراچی
سٹی ذمہ دار دانش عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی اور رمضان المبارک میں تمام شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز اسکولنگ
سسٹم کے ٹیچرز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ و کراچی سٹی کے نگران
حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے
ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور رمضان المبارک میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
14 مارچ 2022 ء کو چیانوالی سرکار گوجرانوالہ میں دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ فار بوائز کا افتتاح ہوا اس افتتاحی
اجتماع میں ڈسٹرکٹ نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور اہل علاقہ کے مدنی منوں کے
سرپرستوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے نگران محمد یعقوب عطاری نے اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا ، دعوت
اسلامی کا تعارف کرایا اور بچوں کو مدرسۃالمدینہ
میں داخل کروانے پر گفتگو کی ۔اس اجتماع میں ڈویژن گوجرانوالہ کے شعبہ مدنی مذاکرہ
کے ذمہ دار عبدالرحمن مدنی نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: (رپورٹ:رکن ڈویژن عبدالرزاق عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
12 مارچ 2022 ء بروز ہفتہ تلو کر ٹاؤن ہری پورہزارہ میں مدرسۃ المدینہ ہزارہ ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ
دار مدرسۃ المدینہ جہانگیر شاہ عطاری نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے مدارس میں تعلیم و تکمیل کو بہتر بنانے ، اپنے مدارس
کو مثالی بنانے اور اجتماعِ تقسیم اسناد کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ:جہانگیر شاہ مدرستہ المدینہ صوبہ،
کانٹینٹ: مصطفی انیس)
شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام محمود آباد کراچی میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت اُن کے سرپرستوں نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں فیروزآباد ٹاؤن ذمہ دار خادم
حسین عطاری نے ’’قراٰنِ کریم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے طلبۂ کرام کو روزانہ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ
ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین اور ناظمینِ اعلیٰ نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کی تربیت کرتے
ہوئےشعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں رمضانُ المبارک میں مدنی
عطیات جمع کرنے نیز شخصیات اجتماعات کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیالکوٹ
بھڑتھ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں سرپرست و شخصیات اجتماع کا سلسلہ
گزشتہ
دنوں سیالکوٹ کے علاقے بھڑتھ میں قائم مدرسۃ المدینہ (گوندل روڈ) میں سرپرست و
شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ صوبہ ٔپنجاب کےذمہ دار احمد رضا
عطاری نے ”اولاد کی تربیت اور علمِ دین سیکھنے “کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیانکیا۔اس اجتماعِ پاک میں مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب اور
اَساتذۂ کرام بھی شریک تھے ۔
بعد ازاںسیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نِگران حاجی
محمد سجاد عطاری نے شرکائے اجتماع کو مدرسۃ المدینہ میں اپنے بچوں کے مزید داخلوں
کا ذہن دیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی ۔
مزید ڈسٹرکٹ
نگران سیالکوٹ نے مدرسۃ المدینہ بَھڑتھ کےنمایاں کارکردگی
والے بچوں میں اِنعامات تقسیم کئےاور آخر میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:
محمد عادِل رضا عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
زیرِ اہتمام 17 فروری 2022ء بروز جمعرات گودھرا کالونی نیو کراچی میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ناظمین، قاری
صاحبان اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ قاری
محمد بغداد رضا عطاری نے’’ سیرتِ حضرت سیدناامام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رجب
المرجب کے مہینے میں روزے رکھنے کی فضیلت بیان کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اپنی ڈیلی روٹین میں
تلاوتِ قراٰنِ پاک شامل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شہمیر خان عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے حیدرآباد میٹروپولیٹن، حیدرآباد ڈویژن،
بھنبھور ڈویژن کے صوبائی ذمہ دار اور ڈویژن
ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹائم مینجمنٹ، Self motivation، self Confidence اور مدارس کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مختلف
موضوعات پر کلام کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت
فرمائی۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
تحت 31 جنوری2022ء بروز پیر گودھرا کالونی نیو کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا
گیا جس میں مدرسے کے ناظمین اور قاری صاحبان سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ قاری محمد بغداد رضا عطاری نے رجب
المرجب کے فضائل اور نفلی روزے رکھنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کی ذہن سازی کی۔
اس دوران امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے ماہ رجب المرجب میں 2، 4 اور 6 روزے رکھنے کی ترغیب پر مدرسۃ المدینہ گودھرا کالونی میں 13 فروری2022ء کو سحری
و افطار اجتماع کا طے ہوا۔(رپورٹ:محمد شہمیر خان عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جنوری 2022 ء جمعہ ضلع قصور کے ذمہ دار قاری
صغیر عطاری کی کابینہ پھول نگر میں کابینہ
کے تمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا اس
مشورے میں مساجد کے مدارس کو مضبوط کرنے،
نیو مدارس کھولنے ، مسجد درس کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے، ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ مضبوط کرنے، مدنی قافلوں
کے حوالے، چندہ باکس اور معلم مدنی قاعدہ کورس کے داخلوں کے حوالے سے بات ہوئی ۔