27 مارچ 2022ء بروز اتوار ہیڈ مَرالہ سیالکوٹ کے علاقے گوندل میں واقع برکت میرج ہال میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کم و بیش 09 مدارس المدینہ بوائز میں تکمیلِ حفظِ قراٰن و تکمیلِ ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں اجتماعِ تقسیمِ اَسناد کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، اُن کے سرپرستوں اور شخصیات سمیت نے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع نگرانِ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے ’’اولاد کی تربیت‘‘ اور’’اچھی، بُری زندگی کا فرق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران نے بچوں کے درمیان اَسناد تقسیم کی جبکہ صلوٰۃ و سلام اور اجتماعی دعا کا بھی سلسلہ رہا۔اس موقع پر جن مدارس المدینہ بوائز کے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں اُن کے نام درج ذیل ہیں:

مدرسۃ المدینہ کھروٹہ سیداں، مدرسۃ المدینہ بھڑتھ، مدرسۃ المدینہ بھیڑی، مدرسۃ المدینہ مہموں جویا، مدرسۃ المدینہ چوہڑ چَک، مدرسۃ المدینہ گوندل، مدرسۃ المدینہ چپراڑ، مدرسۃ المدینہ پُل بجواں، مدرسۃ المدینہ اڈا کاہلیاں بجوات۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)