گوٹھ جام خان مگسى نزد ٹنڈوجام حيدر آباد میں تقسیمِ
اسناد اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گوٹھ جام خان مگسى نزد ٹنڈوجام
حيدرآبادمیں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے
بچوں سمیت اُن کے سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ صوبۂ سندھ حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’قراٰنِ پاک کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کرنے کی
ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے حفظِ قراٰن اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والےبچوں
کے درمیان اسناد تقسیم کیں اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر ایک اسلامی بھائی نے اپنے مرحومین کے
ایصالِ ثواب کے لئے 1 ہزار اسکوائر فٹ کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ
گرلز کو وقف کرنے کی نیت کی۔واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کم و بیش 7 بچوں کی حفظِ
قراٰن جبکہ 6 بچوں کی ناظرہ قراٰن مکمل کرنے پر انہیں تحائف دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)