فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃُالمدینہ بوائز سے حفظ اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے طلبۂ کرام میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد سٹی مدرسۃالمدینہ کے طلبہ ٔ و اساتذہ کرام اور ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع کی ابتدا تلاوت و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوئی۔بعدازاں نگرا ن پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں قرآن پاک کی فضیلت کے
بارے میں بتایا نیز
دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا
اظہار کیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو اسناد پیش کی
اور دعا کروائی۔(رپورٹ
: عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد
ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے ناظمین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 11فروری 2023ء کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں مدرسۃ
المدینہ میں پڑھنے والے طلبہ کے
سرپرست اور مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ زوال کے
اسباب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کی دینِ اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں بھی دینی ماحول سے وابستہ ہونے
کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔( کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
04
فروری 2023ءبروز ہفتہ مدرسۃُ المدینہ بوائز پتوکی میں سب تحصیل ذمہ داران کا
مدنی مشورے ہوا جس میں سب تحصیل نگران
یاسر رضا عطاری نے درج ذیل مدنی پھولوں پر شرکا سے تبادلہ ٔ خیال کیا:
٭
بچوں کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی میں داخل کروانے ٭ اس کی تشہیر کی پلاننگ کرنے ٭ ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں مشاورت سے اہداف طے کرنے ٭
فیضانِ مدینہ پتوکی میں ہونے والے شبِ معراج اجتماع کےانتظامی معاملات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ
: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ (20 دسمبر 2022ء تا 20 جنوری 2023ء) کا مدنی قافلہ پاکستان کے
شہر گجرات سفر پر روانہ ہوا جس میں گجرات ڈویژن ذمہ مدرسۃالمدینہ بوائز قاری محمد شفاقت عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ اسلامی
بھائیوں نے مختلف مساجد میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عاشقانِ رسول کودعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے، بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ شرکائے مدنی
قافلہ کو درس وبیان دینے کا طریقہ سکھایا گیا نیز انہیں ہر سال ایک ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
نیت کروائی گئی۔
واضح رہے اس مدنی قافلے
میں اسلامی بھائیوں کی کوشش سے کم و بیش 153 عاشقانِ رسول نے ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:قاری محمد شفاقت عطاری ڈویژن
ذمہ دار مدرستہ المدینہ بوائز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
24 جنوری 2023ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد کےتمام ناظمین و مدرسین
کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق دورانِ
مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے
کئے جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کی ہر برانچ میں مدرسۃالمدینہ بالغات شروع کروانا،
15 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کو ذیلی نگران /وارڈ نگران بنانا اور 3 دن کے
مدنی قافلوں میں سفر کرنا شامل تھا۔
مزید نگرانِ پاکستان
مشاورت نے رمضان عطیات کے حوالےسے شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازکی اور کہا کہ
آئندہ سال کے لئے اپنے مدرسۃالمدینہ بوائز کو خود کفیل بنانا ہے۔
آخر میں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چوک
اعظم میں قائم مدرسۃُالمدینہ فیضان ِعشق
ِرسول بوائز میں تقسیمِ اسناد اجتماع
دنیا
بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام7جنوری
2023ء کو چوک اعظم چک 283 میں قائم مدرسۃُالمدینہ فیضان ِعشق ِرسول بوائز میں تقسیم ِاسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا۔
اجتماع میں مدرسۃُالمدینہ بوائزکے طلبہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع پاک کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک
و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا، بعدازاں ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’ قرآن
کے حقوق‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان شرکا کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک عزم کا اظہار کیا۔
آخر
میں ناظرہ و حفظِ قرآن مکمل کرنے والے
بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ملیر کی مدینہ مسجد میں قائم مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے تعمیری
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت کراچی کے علاقے ملیر کی مدینہ مسجد میں قائم مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
ہواجس میں مدرسۃُ المدینہ بوائز کی
مجلس سمیت مدرسین و ناظم صاحب نے شرکت
کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں شخصیات سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا اور شرعی رہنمائی کے ساتھ جلد تعمیراتی کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے بھر پور کوششیں کرنے کی
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃُ المدینہ کبیر والا خانیوال میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ ہوا جس میں مدرسے کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
خانیوال ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد یو سف عطاری نے یومِ مدرسۃُ المدینہ کے موقع پر بچوں اور اساتذہ
کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا پھر شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ڈیف اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا اور آخر میں کچھ
اشارے بھی سکھائے۔ (رپورٹ
: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
گودھرا
کالونی نیو کراچی میں یومِ مدارس المدینہ کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے تحت 8 دسمبر 2022ء کو گودھرا
کالونی نیو کراچی میں یومِ مدارسُ المدینہ کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں مدرسۃُ المدینہ کے طلبہ ، قاری صاحبان، ناظمین اورسرپرستوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر تمام اسلامی بھائیوں نے شکرانے کے طور پر نوافل ادا کئے۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ویسٹ ذمہ دار محمد بغداد رضا عطاری نے ’’فضائلِ قرآن‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ :
عبدالرؤف عطاری ناظم مدرسۃ ُ المدینہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2022ء بروز
بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 دینی کام کورس
کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے ناظمین و مدرسین نے شرکت کی ۔
کورس
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے”دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تنظیمی
طریقہ کار“ کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی
جس میں انہیں 12 دینی
کام کرنے کا انداز سکھایا۔
کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں نمایاں
پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ نے رزلٹ
بھی بتایا ۔آخر میں کورس میں شریک عاشقانِ رسول نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 12 دینی کام کرنےکی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر 2022ء بروز پیر لاہور کے علاقے والٹن میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بچوں کی
تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو
دینِ اسلام کی تعلیما ت کے مطابق اپنے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کی ترغیب
دلائی۔