فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ بوائز
کے ناظمین و ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں گزشتہ روز مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران و سٹی نگران کی بھی شرکت
رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ
بوائز کی خودکفالت کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں
نے محرم الحرام میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدنی قافلوں کی کارکردگی نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو بتائی جس پر انہوں نے ذمہ داران کی
حوصلہ افزائی کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)