پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز ستارہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاری صاحبان اور ناظم صاحب سےملاقات کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

معلومات کے مطابق مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے بچوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے، اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور بڑی عمر کے بچوں کو چوک درس دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور نگرانِ تحصیل گوجرہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)