دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور اُن کی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آباد  اور راولپنڈی سٹی کی ناظمات و مفتشات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ مبارکہ بالخصوص آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے حلیہ مبارک، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی پسندیدہ غذائیں، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک سواریاں اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادات و اخلاق کے بارے میں کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کوحضور صلی اللہ علیہ و سلم پر روزانہ 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے متعلق گفتگو کی اور کلاس روم کے اصول بیان کرتے ہوئے ادارے کی کامیابی کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے اس پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)