جامع مسجد صدیق اکبر منگووال غربی تحصیل و ضلع گجرات میں  قائم مدرسۃُ المدینہ میں بچوں کے سرپرستوں کا اجتماع ہوا جس میں بچوں کے سرپرست، مقامی شخصیات اور مدرسۃ المدینہ کے سابقہ حفاظ طلبہ نے شرکت کی ۔

مدرسۃ المدینہ گوجرانولہ ڈویژن کے ذمہ دار قاری محمد شفاقت عطاری نے ’’ گناہوں سے کیسے بچا جائے ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں سرپرستوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔

مزیدطلبہ کو جلدی حفظ کروانے کے لئے سرپرستوں کو بچوں پر خصوصی توجہ دینے کا ذہن دیا اور بچوں کو اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے گئے جبکہ اجتماع میں آئے ہوئے سرپرستوں کو امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ’’ابلق گھوڑے سوار‘‘ پیش کرنے کے ساتھ انہیں اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر سرپرستوں نے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کو سراہا اور تعاون کرتے رہنے کا یقین دلایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)