18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد
ڈویژن کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے ناظمین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ناظمین سے شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز فیصل آباد کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔علاوہ ازیں ناظمین نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات
کی۔(رپورٹ :
عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)