20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر
اہتمام 27 مارچ2022ء کو المعراج میرج ہال
جی ٹی روڈ کامونکی میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام ،ان کے سرپرستوں اور مقامی
شخصیات نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران محمد یعقوب عطاری نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا بعدازاں کامونکی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز سے حفظ قراٰ ن کرنے والے 25 بچوں
کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ ان میں اسناد
تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد سلمان عطاری
نگران کابینہ کامونکی، کانٹینٹ: رمضان رضا)