کراچی ریجن ، نارتھ کراچی کابینہ کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں مدنی مشورہ
.jpeg)
مدرستہ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6جون
2021ء کو کراچی ریجن ، نارتھ کراچی کابینہ کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
شعبہ مدرستہ
المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 28 اپریل 2021ء کراچی ریجن ، نارتھ
کراچی کابینہ، نیو کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں اسٹاف نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی قاری محمد بغدادرضاعطاری نے گھر گھر فطرہ مہم پر گفتگو کرتے ہوئے گھر
گھر جاکر فطرہ جمع کرنے، چندے کے اسٹال لگانے اور عید کی نماز سے قبل مشہور عید
گاہوں پر اسٹال لگانے کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: بغداد رضا)
.jpeg)
مدنی مرکز
فیضان مدینہ ڈھرکی میں دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع بسلسلہ تقسیم اسناد منعقد ہواجس
میں مدرسۃ المدینہ بوائز ڈھرکی کے طلبہ کرام، اساتذہ کرام اور شہرکے دیگر معروف
شخصیات اور مدنی علماءکرام نے شرکت کی۔
مبلغ ِدعوت اسلامی نے شانِ قرآن اور اسلاف کی
قرآن سے محبت کے موضوع پر بیان فرمایا اور دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیا آخرمیں قرآن پاک حفظ کرنے والے اور ناظرہ قرآن کی تکمیل کرنے والے بچوں میں
اسناد(سرٹیفیکیٹس) تقسیم کئے گئےنیز شرکاء اجتماع کو لنگر رضویہ بھی پیش کیا گیا۔(رپورٹ:
منظور احمد مدنی، نگران ڈھرکی)
.jpeg)
شعبہ
مدرستہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ الہ یار ضلع
جعفر آباد میں مدرستہ المدینہ شاخ فیضان
مزمل میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء میں تقسیم اسناد و دستار فضیلت کا
سلسلہ ہوا جس میں طلباء کے سرپرستوں ذمہ داران دعوت اسلامی اورعلماء کرام و مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع
ذکرو نعت بسلسلہ تقسیم اسناد میں مبلغ دعوت اسلامی نے فضائل قرآن پر بیان فرمایا۔حفظ
و ناظرہ مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی، تقسیم اسناد اور تحائف پیش کئے گئے۔(محمد وقار
رضا عطاری ، مجلس رابطہ و نشر و اشاعت زون ذمہ دار بلوچستان)
منیر آباد ملتان میں قائم مدرسۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا افتتاح
.png)
شعبہ مدرسۃ
المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں منیر آباد ملتان میں قائم مدرسۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا افتتاح ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ
کے مدرسین بچوں کو عمدہ طریقہ سے پڑھانے،
اخلاقی تربیت کرنے جیسے موضوعات پر تربیت کی جائے گی۔
نارتھ کراچی کابینہ کے تمام مدرسین اور دیگر اسٹاف کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ للبنین کے زیر اہتمام 31 مارچ 2021ء کو نیو کراچی میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نارتھ کراچی کابینہ میں قائم مدارس المدینہ للبنین کے تمام مدرسین اور دیگر
اسٹاف نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی قاری
بغداد رضا عطاری نے ”استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیااور مدرس کا منصب ، طلباء کی تعلیم و اخلاقی تربیت کرنے ، ہر ہر بچے کو صاحب
ترتیب نمازی بنانے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے عملی طور پرخود بھی اور ہر بچے کو وابستہ ہوکرنے، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا
کئے گئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورطلبہ کو بھی خوف خدا کا عامل بنانے کے حوالے مدنی
پھول بیان کیا۔ (رپورٹ: قاری بغداد
رضاعطاری، شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ لمدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پی اینڈ ٹی سوسائٹی ناصرپمپ کورنگی مدرسۃالمدینہ فیضان بلال اور
ایم صدیقی سےناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس
اجتماع میں ڈویژن نگران اور کابینہ نگران نیز ریجن اور
پاکستان جزوقتی مدارس کے ذمہ دار شہروز بھائی اور عرفان بابا نے شرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ لمدینہ جزوقتی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی نمبر ڈھائی میں اسناد
اجتماع منعقد ہوا جس میں ناظرہ مکمل کرنے
والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی سید اسدعطاری نگران مجلس اجارہ نے شانِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبہ
اور سرپرستوں کو علم دین کی اہمیت کو
اجاگر کیا ۔
کراچی ریجن، نیو کراچی کابینہ ، گودھرا ڈویژن میں سرپرست اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ کل وقتی
واقع کراچی ریجن، نیو کراچی کابینہ ، گودھرا
ڈویژن میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کے والد و سرپرست صاحبان نے شرکت کی۔
تقسیم اسناد اجتماع میں رکنِ شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی کا سنتوں بھرا بیان
.jpeg)
گزشتہ دنوں
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی
تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کرام میں تقسیم اسناد کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے چوہدری زوارحسین وڑائچ (سابق صوبائی وزیرجیل
خانہ جات) ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔