دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین کے زیر اہتمام 31 مارچ 2021ء کو نیو کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نارتھ کراچی کابینہ میں قائم  مدارس المدینہ للبنین کے تمام مدرسین اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی قاری بغداد رضا عطاری نے ”استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدرس کا منصب ، طلباء کی تعلیم و اخلاقی تربیت کرنے ، ہر ہر بچے کو صاحب ترتیب نمازی بنانے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے عملی طور پرخود بھی اور ہر بچے کو وابستہ ہوکرنے، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کئے گئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورطلبہ کو بھی خوف خدا کا عامل بنانے کے حوالے مدنی پھول بیان کیا۔ (رپورٹ: قاری بغداد رضاعطاری، شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین)