دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کل وقتی کے تحت 10 اگست 2020ءبروز پیر نیو کراچی مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد بغدادرضاعطاری رکن کابینہ نے شرکا کو تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے،مدارس المدینہ کے ماہانہ اخراجات کو خود کفیل کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کی رقم وصول کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے ۔(رپورٹ:محمد بغدادرضاعطاری رکن کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  کے تحت لاہورر یجن مغلپورہ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ لاہورکے خاد مین نے شرکت کی ۔نگران مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان محمد قاری لیاقت عطاری نے خادمین کی اخلاقی تربیت کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کی صفائی کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت مدرسۃ المدینہ کنز الایمان جوہرٹاؤن میں ”نظامت کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں نظامت کورس کے ذمہ دار، ریجن ذمہ دار اور نظامت کورس کرنے والے مدرسین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین محمد لیاقت عطاری نے” ایک ناظم کو کیسا ہونا چاہیئے“ کو موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور نئے ناظم بننے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ خود کفالت کراچی ریجن کے ذمہ دار ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت نے 22جون 2020ء بروز پیرایسٹ زون ڈرگ روڈکابینہ میں حاضری دی۔

مدرسۃالمدینہ ڈرگ روڈنمبر2اور4میں ناظمین ومدنی عملےکےساتھ ایس او پیس برقراررکھتےہوئےمدنی مشورہ کیا۔ مشور ےمیں آپ نے مالِ وقف کی حفاظت کرنے اور مدنی عطیات ومدنی بستوں کے بارے میں کلام فرمایا ۔(رپورٹ:ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن)


مجلس  مدرسۃ المدینہ تعمیرات کے تحت 13جون2020ء بروزہفتہ کراچی ریجن ذمہ دار ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ نے اورنگی اور بلدیہ کے نگران کابینہ سے ملاقات کی اور مدرسۃ المدینہ للبنات وللبنین کے تعمیراتی پروجیکٹ کےحوالےسےمدنی مشورہ کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈڈونیٹ کیمپ پر حاضری دی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی کاوش دیکھ کر حوصلہ افزائی فرمائی۔( رپورٹ:۔ ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے تحت 17 مارچ 2020ء بروز منگل نارتھ کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو کرونا وائرس کے سبب تعطیلات میں مطالعہ کرنے، مختلف کورس کرنے اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔( محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الہ یار سندھ میں 14 مارچ 2020 بروز ہفتہ تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں ، سرپرستوں ، مجلس مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داروں اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ حیدر آباد زون حاجی ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بتا یا کہ دعوتِ اسلامی نہ صرف بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہے بلکہ بڑے اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی صورت میں قرآن پاک کی تعلیم آراستہ کررہی ہے اور اخلاقی تربیت بھی کر رہی ہے ۔

نگرانِ زون نے شرکا کو ذہن دیا کہ جو اسلامی بھائی قرآن پاک کی تعلیم سے محروم ہیں وہ دعوتِ اسلامی کی اس کاوِش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لیں اور دینی تعلیمات سے وابستہ ہوجائیں ۔ نگرانِ زون نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔آخر میں دعاکا سلسلہ ہوا جبکہ قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےبچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں اور اچھی کارکردگی والے بچوں کو تحائف دئیے گئے۔اس موقع پر حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےبچوں کے سرپرستوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  کے زیر اہتمام سندھ کے شہر ٹنڈو آدم میں قرآن پاک کی حفظ و ناظرہ تعلیم مکمل کرنیوالے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں، اجتماع سے مبلغین دعوت اسلامی نے قرآنِ پاک کی اہمیت اور والدین کی عظمت پر سنتوں بھرے بیانات کیے۔اس اجتماع میں ڈاکٹرز، ٹیچرز، صحافیوں، وکیل، ججز، والدین و دیگر عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت 12مارچ2020ء بروز جمعرات مدرستہ المدینہ للبنین مڈھ رانجھا سرگودھا میں تقسیم اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں اہل علاقہ،  ذمہ داران دعوت اسلامی اور مدرسۃ المدینہ للبنین کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ کوٹ مومن محمد انصرعطاری نے قراٰن پاک اور علم دین کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد رستم عطاری، ناظم مدرستہ المدینہ سیال موڑ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسہ المدینہ کے تحت 10 مارچ2020ء بروز منگل لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون ،حافظ آباد کابینہ،کالیکی منڈی حافظ آباد میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نگران زون و نگران پاکستان شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے قرآن کی اہمیت،اور قرآن پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمایا۔(رپورٹر: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارگردگی ذمہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ مدرسۃالمدینہ نوشہرہ ورکاں   گوجرانوالہ غربی کابینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں نگران کابینہ محمدارشد عطاری، نگران کابینہ محمد عمران عطاری، دیگر ذمہ داران اور طلبہ سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد ارشد عطاری نے فضائلِ قراٰن کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حفظ ِقراٰن پاک کی اہمیت اور ضرورت کو واضح کیا۔ اجتماع میں 15 طلبائے کرام کو اسناد پیش کی گئیں۔(رپورٹ: محمد عثمان عطاری ، ڈویژن نگران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 3مارچ2020ء بروز منگل مدرسۃالمدینہ ملتان میں ہونے والے مدرس کورس کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان فلک شیر عطاری نے ناظم صاحب   اور مدرسین کرام سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات تعلیمی و اخلاقی حوالے سے تربیتی نکات پیش کرتے ہوئے 12 مدنی کام کرنے اور ادارے کوخود کفیل بنانے کا ذہن دیا نیز تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 2020 کے ا ہداف بھی دیئے۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری، نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)