دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے زیر اہتمام جامع مسجد فیضان صحابہ کراچی کمپلیکس فرنیچر مارکیٹ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃا لمدینہ کورسز کراچی کے ریجن ذمہ دار قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری سمیت اسٹاف کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدارس المدینہ پاکستان قاری محمد لیاقت عطاری اور نگران مجلس مدنی کورسز پاکستان قاری محمد معراج عطاری نے تربیتی بیان کیااور شعبے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔