گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کرام میں تقسیم اسناد کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے چوہدری زوارحسین وڑائچ (سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات) ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حضرت مولانا اسدمدنی عطاری نےبیان فرماتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا نیزدورِ حاضر میں دعوتِ اسلامی کی قرآن پاک کی تعلیم کےلئے جاری کوششوں سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں اجتماع میں شریک لوگوں سے ملاقات بھی کی۔