دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان کے تحت سال  2019ء میں چھ ہزار 590پانچ بچوں نے حفظِ قراٰن مکمل کیا جبکہ اکتیس ہزار 220 بچوں نے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ریجن میں717 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کیا اور 3860 بچوں نے ناظرہ مکمل کیا،حیدر آباد ریجن میں حفاظ کی تعداد 292 رہی اور 1232 بچوں نے قراٰنِ مجید کا ناظرہ مکمل کیا،ملتان ریجن میں930 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور 3257 بچوں نے ناظرہ ختم کیا، فیصل آباد ریجن میں 1710 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کیا اور 3974 بچوں نے ناظرہ مکمل کیا، لاہور ریجن میں1427 بچوں نے قراٰنِ کریم زبانی یاد کرنے کی سعادت پائی اور 5327 بچوں نے ناظرہ ختم کیا اور اسلام آباد ریجن میں 560 خوش نصیب بچوں نے قراٰنِ حکیم حفظ کیا جبکہ 3174 بچوں نےناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پائی۔

اسی طرح مدرسۃ المدینہ للبنین رہائشی میں گزشتہ سال 2019ء میں319 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کیا اور 1224 بچوں نے ناظرہ ختم کیا۔ مدرسۃ المدینہ جزوقتی میں 1734 بچوں نے قراٰنِ پاک کا ناظرہ مکمل کیا جبکہ مدرسۃ المدینہ للبنات میں 635 بچیوں نے قراٰ نِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور7438 بچیوں نے ناظرہ مکمل کیا۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کے 107 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مجلس مدرسۃ المدینہ“ بھی ہے جس کے تحت دنیا بھرمیں بچوں اور بچیوں کو درست مخارج کے ساتھ فی سبیل اللہ قراٰن پاک پڑھایا جاتا ہے۔ ایک معلومات کے مطابق آغاز مدارس المدینہ سے 2019ء تک 87ہزار321 بچوں نے قراٰنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور 2لاکھ72ہزار248 بچوں نے قراٰنِ پاک کا ناظرہ ختم کیا۔