قراٰنِ پاک پڑھانے  والوں کے لئے ایک رہنما کتاب قرآن سیکھیں اور سیکھائیں حصہ 1“ مکتبۃ المدینہ نے شائع کردی ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ایک قاری صاحب کس طرح اپنے طلبہ کو قراٰن کی تعلیم دیں؟، کم وقت میں قراٰ ن حفظ کروانے کے طریقہ کیا ہے اور اگر کوئی بچہ بہت چھٹیاں کرتا ہے تو اسے کس طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ایسے رہنما اصول اس کتاب میں قلمبند کئے گئے ہیں کہ اگر قاری صاحب ان اصولوں کو اپنے مدرسے میں نافذالعمل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو ان کا مدرسہ بہت جلد ترقی پذیر ہوگا اور نمایاں کارکردگی پیش کرے گا۔

کتاب پر تحریری کام نگران مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین ابوحمادقاری محمد لیاقت رضا عطاری نے کیا ہے جبکہ المدینۃ العلمیہ کے محمد اعجاز نواز عطاری مدنی نے کتاب پر نظرِ ثانی کی ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیہ نے کتاب میں تحریری اسلوب کے مطابق مزید مواد کی شمولیت، ترتیب و تصحیح، تخریج، تفتیش، قراٰنی آیا ت و حوالہ جات کی پیسٹنگ، فارمیشن، پروف ریڈنگ، تقابل اور نظرِ ثانی وغیرہ کرکے اسے مکمل کیا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ مجلس مدارس المدینہ اور مجلس المدینۃ العلمیہ کی یہ مشترکہ کاوش قاریِ قراٰن کے لئے نہایت موزوں ثابت ہوگی اور تعلیم قراٰن کو عام کرنے میں ان کے لئے معاون ثابت ہوگی۔

اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے

Download Now