اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے 107 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین بھی ہے جو دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیم کوعام کرنے کے لئے مدارس المدینہ قائم کررہی ہے۔اسی سلسلے میں دنیا بھر میں 775 مدارس المدینہ قائم ہے جس میں64421 بچے قراٰ ن ِپاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اسی جذبے کولیکر آگے بڑھتے ہوئے مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھازون کی جامع مسجد فیضانِ غوث الاعظم میں مدرسۃ المدینہ کا افتتاح کرکے درجے کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں قرب وجوار کے بچے داخلہ لیکر قراٰ ن پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔(رپورٹ: قاری محمد عمران عطاری، رکن زون مجلس مدرستہ المدینہ للبنین)