پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت ڈھوک اعوان منگلا ہملٹ کشمیر کے مدرسۃ المدینہ میں تقسیمِ اسناد  اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہےجس میں اقوامِ عالم کی فلاح و بہبود اور ہدایت موجود ہے۔ مسلمان شریعت و طریقت کے راستے پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر اسلامی نظام پوری دنیا میں نافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ دین اسلام کو پھیلانے میں بزرگان دین، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں۔ اولیائے کرام اور بزرگان دین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی تعلیمات شریعت اور طریقت پر عمل کرنے کا درس دیتی ہیں۔ آج بھی بزرگان دین کے مزارات پر رشد و ہدایت کا فیض جاری ہے۔

اجتماع کےاختتام پر مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے 9بچوں کی دستار بندی کی گئی جبکہ مدرس کورس میں کامیاب ہونے والے 34 طلبائے کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد عماد عطاری،کشمیر)