دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین  کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چنیوٹ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے طلبہ شرکا کی تربیت کی اور طلبہ کو اپنے سرپرست کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ متعلقہ ذمّہ دار اسلامی بھائی نے طلبہ سے قراٰن پاک سنا اور اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 11نومبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے مدرسین، ناظمین اور مدرسۃ المدینہ کے دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوری حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت اور 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور یونٹ کےحوالے سے اہداف بھی طے کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت  9 نومبر 2019ء بروز ہفتہ مدرسۃالمدینہ نورِمدینہ راولپنڈی میں مدرسہ جا ئزہ کا اہتمام ہوا جس میں نگرانِ مجلس ِ مدرسۃالمدینہ للبنین نے مدرسے کے بچوں سے قرآن پاک سنا اور ان کارکردگی کا جائزہ لیا، نگرانِ مجلس نے بچوں کی تربیت بھی کی اور انہیں اپنے والدین کی فرمانبرداری کرنے اور ان کی نافرمانی سے بچنے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت  8 نومبر 2019ء کو مدرسۃ المدینہ اسلام آباد زون کے مدنی عملے کا سنتوں بھرا اجتماع مدرسۃ المدینہ نور مدینہ مسجد اسلام آباد میں ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، ریجن ذمہ دار اور نگرانِ زون نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کی۔ دوران اجتماع عمدہ کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ اجتماعِ پاک میں زون ناظم، ناظمین، مدرسین اور دیگر مدنی عملے نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزیر آباد میں  مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم، مدرسین اور زون ناظم نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کی شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس مرتبہ کےٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد عدنان رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمدرستہ المدینہ للبنین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 6نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں  سنّتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا زون کے مدنی عملے نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، ریجن ناظم،شعبہ امتحان ذمہ دار اور زون ناظم نے سنّتوں بھرے بیانات کرتے ہوئےمدنی عملے کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کی۔ سنّتوں بھرے اجتما ع میں نمایاں کارکردگی کے حامل قاری صاحبان کو تحائف بھی دئیے۔ (رپورٹ: قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 4نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی میں  سنّتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں میانوالی زون کے مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ  للبنین، ریجن ناظم،شعبہ امتحان ذمہ دار اور  زون ناظم نے سنّتوں بھرے بیانات کرتے ہوئےمدنی عملے کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کی۔ سنّتوں بھرے اجتما ع میں نمایاں کارکردگی کے حامل قاری صاحبان کو تحائف بھی دئیے۔ (رپورٹ: قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت یکم اکتوبر 2019ء کو فیضانِ مدینہ بھلوال میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کے طلبۂ  کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے شرکا کی اخلاقی اور تنظیمی حوالے سے تربیت کی ماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں اپنے اپنے گھر کو سجانے کا ذہن دیا۔


مجلس مدرسۃ المدینہ کے شعبہ خود کفالت ذمّہ دار اسلامی بھائی نے31اکتوبر 2019ء کو مدرسۃ المدینہ شیر شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام سے قراٰن پاک سنا اور اخلاقی اور تنظیمی حوالے سے تربیت کی۔بعد ازاں مدرسۃالمدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12مدنی کام اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورت:سید شفیق الرحمٰن عطاری، شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 30اکتوبر2019ء کو میرپورکشمیرمیں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین اور ناظمین کا مشورہ ہوا جس میں نگران زون کشمیر نےشرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع  کو مزید مضبوط کرنے اور جلوس میلاد کے حوالے سے اہم امور بات چیت کی۔ (رپورٹ،محمدعماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں کشمیر)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان دفتر مغلپورہ لاہور میں 29اکتوبر2019ء کو رکنِ شویٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، نگرانِ زون، نگرانِ کابینہ،ریجن ناظم،زون ناظم،کابینہ ناظم، ناظم اور مدرسین نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ نے شرکا کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون مہم میں مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں آپ نے طلبہ کی تربیت کی اور ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز ربیع الاول کی آمد پر نعرے بھی لگائے۔(رپورٹ، قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 30اکتوبر2019ء کو مدرسۃ المدینہ فیضان مدینہ میر  پور کشمیر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت رکن زون اور اساتذہ نے شرکت کی۔نگران زون کشمیر نےطلبہ کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے نیز جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمدعماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں کشمیر)