مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کےتحت 24اکتوبر 2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ   میر پور کشمیر میں قائم مدرسۃالمدینہ کے مدنی عملے کا سنّتوں بھرا اجتماع ہواجس میں مدرسۃالمدینہ کےریجن ناظم ،زون ناظم ،ناظمین ،مدرسین اور دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین اور شعبہ امتحان کےذمّہ دارنے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کی تعلیمی واخلاقی تربیت کی۔ اجتماع کے اختتام پر نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دئیے گئے۔


مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کےتحت 23اکتوبر 2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ   گوجرانوالہ میں قائم مدرسۃالمدینہ کے مدنی عملے کا سنّتوں بھرا اجتماع ہواجس میں مدرسۃالمدینہ کےریجن ناظم ،زون ناظم ،ناظمین ،مدرسین اور دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین اور شعبہ امتحان کےذمّہ دارنے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اجتماع کے اختتام پر نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دئیے گئے۔(رپورٹ،قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کےتحت 24اکتوبر 2019ء کو منگلہ کشمیر  کے مدرسۃالمدینہ میں مدرس کورس کرنے والے طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کےذمّہ دار ، ریجن ناظم، معلم اور مدرس کورس کرنے والے طلبائے کرام نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین نے شرکا کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت کی ۔(رپورٹ،قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت 23اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات سیالکوٹ  میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ،شعبہ امتحان ذمّہ دار اور نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیاا ور شرکا کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ذمّہ داران نے نمایاں کارکردگی والوں کوتحائف بھی دیئے۔ 


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوت اسلامی 107سے زائد شعبہ جات میں دینی متین کی خدمات سر انجام دے رہی ہے ان ہی شعبے میں سے ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین بھی ہے جس کے تحت نئے مدارس المدینہ کھولنے اور مدارس المدینہ کی تعمیر کا سلسلہ ہوتا ہےاور ذمّہ داران اس جگہیں کا دورہ کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے ریجن ذمّہ دارنےلاہور میں مدرسۃالمدینہ کا دورہ کیااور تعمیراتی کاموں جائزہ لیا۔(رپورٹ : محمد عدنان رضا عطاری، مدرستہ المدینہ للبنین) 


21 اکتوبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے نگران زون نے بلوچستان کے شہر میں واقع کل وقتی مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے اساتذۂ کرام اور مدرسین سے ملاقات کی اور طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقے لگائے  ۔جس میں نگرانِ زون نے طلبہ سے سوالات کئے اور مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدجہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی   کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 15اکتوبر 2019ء کو گوری کوٹ گلگت بلتستان کے مدرسۃ المدینہ میں مدرسین کامدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ للبنین کے ریجن ناظم اور مدرسین نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس اور شعبہ امتحان کے ذمّہ دار نے مدرسین کی تعلیمی ،تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ،قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوت اسلامی   کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت 16اکتوبر 2019ء کو گوری کوٹ گلگت بلتستان کے مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کے ریجن ناظم،مدرسین اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین اور شعبہ امتحان کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے طلبۂ کرام کی تعلیمی ،تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی۔ حلقے کے اختتام پر ذمّہ داران نے نیو مدارس المدینہ کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ،قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت پچھلے دنوں لاہور میں قائم مدرستہ المدینہ شیرانوالہ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کابینہ ناظمین، زون ناظمین اور زون کے خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجن ناظم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بچوں کی صلاحیات کو بڑھانے، خود بھی نیک بننے اور بچوں کو بھی نیک بنانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد عدنان عطاری، ریجن ذمہ دار مدرسۃ المدینہ للبنین)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ کے تحت  پچھلے دنوں کراچی ریجن شاخ مسلم آبادجمشیدروڈ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ شعبہ خودکفالت کےذمہ دارنے”تربیتِ اولاد“کےموضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ خود بھی حصہ لینے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسةالمدینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین  کے نگران نے ملتان کے گاؤں متی تل میں واقع مدرسۃالمدینہ فیضانِ شاہ جمال کا وزٹ کیا اور مدرسے کے ناظمین اور اساتذہ ٔ کرام کا مدنی مشور ہ کرتے ہوئے تعلیمی اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور طلبہ کو مدنی کاموں میں فعال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 7 اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے رکن مجلس اور ریجن ذمہ دارمدرسۃ المدینہ آن لائن کے ہمراہ نیو کراچی فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا نیز ریجن ذمّہ دار نے جلد تعمیر کے حوالے سے نکات دئیے۔ (رپورٹ،غلام الیاس عطاری مدنی،رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)