دعوتِ اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ پاکستان دفتر مغلپورہ لاہور میں 29اکتوبر2019ء کو رکنِ شویٰ
حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگرانِ مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین، نگرانِ زون، نگرانِ
کابینہ،ریجن ناظم،زون ناظم،کابینہ ناظم، ناظم اور مدرسین نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ نے
شرکا کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ
ٹیلی تھون مہم میں مدنی عطیات جمع کرنے کے
اہداف طے کئے۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے
درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں آپ نے طلبہ کی تربیت کی اور ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز ربیع
الاول کی آمد پر نعرے بھی لگائے۔(رپورٹ،
قاری لیاقت عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنین)