19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے
تحت شاہ پور صدر میں نئے مدرستہ المدینہ
للبنین کا آغاز ہواجس کی افتتاحی تقریب میں نگران شاہ پور کابینہ نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور تقریب میں شریک اسلامی بھائیوں کو مدرستہ المدینہ میں داخلے کروانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر نگران کابینہ نےدعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور بالخصوص دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدارس و جامعات کا
تعارف اور اس کے اخراجات سے متعلق معلومات
فراہم کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پرہاتھوں
ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کی مد میں یونٹس نگران کابینہ کو پیش کئے
اورکئی اسلامی بھائیوں نے یونٹس جمع کروانے کی نیت پیش کی۔(رپورٹ :قاری محمد
عمران عطاری، رکن زون مجلس مدرستہ المدینہ للبنین)